صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جنرل میٹنگ میں کئی تجاویز منظور ، روپ پروجیکٹ کا معاملہ بھی شامل

1,229

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گزشتہ دنوں منعقدہ میونسپل جنرل باڈی میٹنگ میں عین وقت پر کئی تجاویزیں منطور کی گئی ۔ جس میں شہر کے بھیڑ والے علاقوں میں روپ وے پروجیکٹ کے لئے DPRتیار کرنے کی بھی تجویز شامل ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقدہ میونسپل جنرل باڈی میٹنگ میں عین وقت پر کوئی تجاویز پیش کی گئیں جن میں شہر کے ایسے علاقہ جہاں ہجوم زیادہ رہتا ہے جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک جام ہوجاتا ہے لہذا شہریان کی سہولت کے لئے روپ وے تیار کرنے کی تجویز میونسپل انتظامیہ کے زیر غور ہے اس سلسلہ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بھی ملاقات کی گئی اور ان سے تبادلہ خیال کے بعد اس پروجیکٹ کے لئے حکومت کی منطور شدہ ویاپکوس نامی کمپنی کے DPRتیار کرنے کی ذمہ داری سونپنے اور اس کام کے لئے اخراجات ۵۰ لاکھ روپیوں کو جنرل باڈی نے منطوری دیدی ۔

اس طرح اس میٹنگ میں پانی سپلائی کے معاملے پر زور دار ہنگامہ ہوا کارپوریٹر جیوتی ابھنگ نے الزام لگایا کہ ان کے وارڈ میں در پیش پانی کی قلت دور کرنے کے لئے وہاں نئی پائپ لائن ڈالنے سے متعلق ٹینڈر بھی منطور کرلیاگیا مگر بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب متعلقہ کانٹریکٹر وہاں کام کرنے تیار نہیں ہے۔ اس طرح دیگر کارپوریٹرس نے بھی اس بحث میں حصہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا لہذا اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک میٹنگ میئر نے  طلب کی اور دیکھ بھال درستی اور فٹنیس کے لئے ۳ کروڑ روپیو ںکا فنڈ منظور کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کانٹریکٹرس کو بلوں کی ادائیگی سے پہلے ان سے ضمانتی لیٹر لیا جائے کہ وہ فٹنیس کے کاموں پر لاپرواہی نہیں برتینگے اور وقت پر سبھی کام پورے کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.