صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سینئر پی آئی کے ہم شکل شخص نے آدھے گھنٹے تک غنڈہ گردی کی ،ایس بی یو ٹی سے سپاری لے کر دکان پر تالا لگایا

1,396

 

 

دائرہ میں اصلی سینئر پی آئی کے ہو بہو دکھائی دینے والی نقلی سینئر پی آئی اور سادے کپڑے میں اصلی سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ

شاہد انصاری 

ممبئی : اصلی سینئر پی آئی کی جگہ پولس کی وردی پہن کر ہمشکل نے نقلی سینئر پی آئی بن کر آدھے گھنٹے تک دادا گری کرتے ہوئے دکان خالی کرانے کی سپاری لینے میں کامیابی حاصل کی ۔بامبے لیکس پر جے جے مارگ تھانے کے سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ کی غنڈہ گردی کا ویڈیو جس میںانہوں نے ایس بی یو ٹی کی سپاہ سالاری کرتے ہوئے وہاں کے ایک دکان دار کو اس کی دکان سے باہر کرکے غنڈہ گردی کے زور پر اس کی دکان میں تالا لگا دیا ۔لیکن اس سے بھی زیادہ چونکانے والی بات اور سنسنی خیز معاملہ یہ ہے کہ شریش گائکواڑ نے بامبے لیکس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ کیا ہی نہیں ہے اور وہ اس وقت ڈاکٹر کے پاس تھے ۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ہو بہو پولس کی وردی پہنے اور سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ کے جیسا دکھنے والا شخص کون ہے ؟
اگر سینئر پی آئی گائیکواڑ کی بات سچ ہے تو یہ بات بھی سچ ثابت ہوگی کہ وہاں پر جو شخص خود کو سینئر پی آئی جے جے بتا رہا ہے وہ کوئی اور نہیں ان کا ہم شکل تھا جس نے پولس کی وردی پہن کر عوام کی آنکھوں میں جھونک کر اس وقت دادا گری کرکے دکان پر تالا لگادیا جب اصلی سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ ڈاکٹر کے پاس اپنا علاج کروارہے تھے ۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہو بہو ان کی ہم شکل جیسا دکھائی دینے والے شخص کو اس بات کی پوری جانکاری تھی کہ اس وقت اصلی والے سینئر پی آئی ڈاکٹر کے پاس ہیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر خوب غنڈہ گردی کی جائے ۔موقع پر موجود لوگوں نے اس ہو بہو دکھائی دینے والے نقلی سینئر پی آئی کی غنڈہ گردی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس نے کئی لوگوں کے فون چھین لئے لیکن کچھ ویڈیو بالبے لیکس کے ہاتھ لگ گئے ۔اب پولس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نقلی سینئر پی آئی جو کہ ہو بہو جے جے مارگ سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ کے جیسا ہے کو گرفتار کرے تاکہ وہ کسی اور کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی نہ کرسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.