صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں عصری تعلیم سے آراستہ حفاظ کرام حافظ سمیر نظام نے متھرا عیدگاہ میں بھی تراویح پڑھا چکے ہیں اور عالمیت اور فقہ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں

43,558

ممبئی ۔ممبئی کی  مساجد میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی رو ح پرور اور رونق افروز نظارے دکھ رہے ہیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد  شہر کی مساجد میں بڑی تعداد میں  اعتکاف میں شامل ہیں حالیہ برسوں میں نوجوانوں میں اس رجحان میں بڑی تیزی کے ساتھ شامل ہوا جو ان کی دینی شعور اور آگہی کا ثبوت ہے۔امسال ممبئی میں تعلیم یافتہ حفاظ کرام بھی بڑی تعداد میں نماز تراویح میں قرآن سنانے میں لگے ہیں جوکہ عصری تعلیم کے زیور سے بی آراستہ ہیں۔ایسے حفاظ کرام بھی ہیں جوکہ ملک کے مختلف شہروں اور خطوں میں تراویح کی نماز پڑھا چکے ہیں۔ان میں حافظ محمد سمیر نظام الدین بھی شامل ہیں۔

ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد ہی حافظ سمیر نے سنگم ویہار دہلی کے دارالنور سے حفظ اور ممبئی دوٹانکی کے جامعہ اشرفیہ سے عالم کی تعلیم مکمل کی۔سمیر 2008 سے ماہ مقدس میں سرگرم ہیں اور ممبئی میں دس سال ممبئی میں تراویح میں قرآن سنارہے ہیں،فی الحال سنی رضا مسجد دھاراوی ممبئی  میں خدمت انجام دے رہیں اور  شبینہ میں گزشتہ آٹھ سال سے شیخ مصری مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔سمیر نظام الدین کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں مسلسل دوسال نماز تراویح میں قرآن مجید سنایا ہے۔2018 میں ماہ رمضان میں  حافظ سمیر نماز  تراویح میں شریک امام تھے کہ والدہ مالک کے حقیقی سے جاملیں اور دس روز بات والد نظام الدین  بھی داعی  اجل سے جاملے۔اب ممبئی منتقل ہوگئے ہیں اور فقہ اور عالمیت کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سر گرم ہیں۔ایسے کئی نوجوان مساجد کی پہلی صف میں نظر آرہے ہیں جو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ اور عالمیت کی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں ۔آج کے دور میں اسلامی پبلک اسکول بھی اس ضمن میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔اور نئی نسل میں دین سے رغبت پیدا ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.