صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کو گالی دینے والے رمیش بدھوری کا ملا انعام

67,347

لوک سبھا میں بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش د علی کو گالی دینے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو بی جے پی نے نئی ذمہ داری سونپی ہے۔ بدھوری کو راجستھان کے ٹونک ضلع کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

بیدھوری کو پارٹی سے بڑی ذمہ داری ملنے کے بعد، وہ سرگرم ہوگئے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ جے پور میں ٹونک کی کوآرڈینیشن میٹنگ میں انہوں نے ریاستی صدر سی پی جوشی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران بدھوری نے تنظیمی کاموں اور انتخابی تیاریوں کے ساتھ ایک ہفتہ کے پروگراموں کے بارے میں بھی جانکاری لی۔

اسی دوران بی جے پی کے اس فیصلے پر بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی نے بدھوری اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ دانش نے کہا کہ نفرت پھیلانے والے شخص کو بی جے پی نے ‘انعام’ دیا ہے۔دانش علی نے کہا کہ بی جے پی نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ تاہم، دانش علی نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ایوان اور آئین کی روایات کے مطابق بدھوری کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.