صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریسی کارکنان کو بے رحمی سے مارنے والے پولس اہلکاروں کو فوری طوپر برخاست کیا جائے

پارٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت کی قیادت میں وفد کی  ریاستی پولس سربراہ سے ملاقات اور مطالبہ

1,311

ممبئی: ۹ جنوری کو وزیراعظم نریندرمودی کے شولاپور دورے کے موقع پر ان کے قافلے کو سیاہ پرچم دکھانے کی پاداش میں یوتھ کانگریس واین ایس یو آئی کے کارکنان کوپولس نے بے رحمی سے پیٹا تھا ، جس کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے ان پولس اہلکاروں کو فوری طور پر برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب اسی معاملے میں ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے ریاستی پولس کے سربراہ دتا پڈسلگیکر سے ملاقات کر کے ان پولس افسران کو فوری طور پر برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سچن ساونت کی قیادت میں ریاستی کانگریس کے سینئر واہم لیڈران وعہدیداران پر مشتمل نے آج ریاستی پولس سربراہ سے ملاقات کی اور خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی پولس سربراہ سے ملاقات کے بعد سچن ساونت نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شولا پور میں پولیس کا جو غیرانسانی واقعہ رونما ہوا ہے ، وہ جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے ۔ ہم پولیس کے اس ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریسی وفد میں شامل لیڈران نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اس موقع پر احتجاج بھی کیا ۔

سچن ساونت نے کہا کہ ہم نے ریاستی پولس کے سربراہ سے خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اور ڈی جی نے وشواش ناگرے پاٹل کو اس واقعے کی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیشی رپورٹ آتے ہی خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس وفد میں کانگریس کے سینئر عہدیدار یتھونت ہاپّے ، راجن بھوسلے ، راجیش شرما ، شولاپور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرکاش پاٹل کے علاوہ کئی اہم لیڈران موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.