صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرویز خان عرف پی کے آل انڈیا قومی تنظیم کے بھیونڈی شہر صدر نامزد

مناف حکیم اور آفتاب شیخ کے ہاتھوں تقرری نامہ دیا گیا

1,440

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے سابق مرکزی وزیر و آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر طارق انور اور اقلیتی کمیشن کے سابق چیرمین و تنظیم کے صوبائی صدر مناف حکیم کی ایماء پر تنظیم کے کوکن ریجن صدر آفتاب شیخ نے پرویز خان عرف پی کے کو تنظیم کی بھیونڈی یونٹ کا صدر نامزد کیا ہے ۔ پر ویزخان کی نامزدگی کے بعد متذکرہ لیڈران نے پرویز خان سے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ آل انڈیا قومی تنظیم کے نظریات ، سبھی مذاہب کا یکساں احترام ، انسانی مسائل کی یکسوئی، قومی اتحاد و یکجہتی، بھائی چارہ اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے ۔

شہر میں قومی تنظیم کےپلیٹ فارم کو وسیع کرتے ہوے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے ۔ پرویز خان کو قومی تنظیم کا شہر صدر نامزد کیے جانے پر کئی افراد نے نیک خواہشات پیش کی ۔ ان کی اس تقرری پر اہالیان شہر اور ان کے دوست احباب اور چاہنے والوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکبادیاں پیش کیں ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آل انڈیا قومی تنظیم کو شہر میں مزید فعال کریں گے اور عوامی مقاصد کے حصول کے لئے ایک نافع پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.