رئیس جونیر کالج میں طالبات کی بیت بازی کا شاندار انعقاد
بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) طلبہ کی ہمہ جہت نشوونمامیں مسلسل کوشاں ررہنے والے بھیونڈی کے معروف اور قدیم تعلیمی ادارہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں برسوں سے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں مختلف مخفی صلاحیتوں کو جِلا دینے کی بھرپور مخلصانہ کوشش کی جاتی ہے۔ گذشتہ دنوںاسی سلسلے میں غلام محمد مومن ویمنز کالج آڈیٹوریم میں طالبات کے ادبی ذوق کو سنوارنے اور نکھارنے کی غرض سے بیت بازی کا انعقاد کیا گیا ۔
پروگرام کا آغاز بارہویں سائنس کی طالبہ انصاری عظمیٰ نیاز احمد کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔سابق صدر شعبۂ عربی ممبئی یونی ور سٹی شفیع شیخ نے صدارت کا فریضہ انجام دیا ۔مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے خورشید صدیقی (سابق چیرمین اردواکاڈمی مہاراشٹرا) اور مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شمع اختر کاظمی، یاسمین سہیل انصاری اور خلیق الزماں نصرت نے شرکت کی اورمنصفی کے فرائض انجام دیے۔
اس موقع پر کے ایم ای سوسائٹی کے خازن عبدالرحمٰن فقیہ، دانش مدعو ، نوح پٹیل ، عتیق سوسے اور چیئرمین شفیع مقری نے بھی محفل کو رونق بخشی ۔ وائس پرنسپل عامر صدیقی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور پرنسپل ضیا ء الرحمٰن انصاری نے مہمانوں کی گل پیشی کی ۔ مذکورہ پروگرام میںجونیر کالج کی ۳۵؍طالبات نے نو ٹیم کی شکل میں شرکت کی جن میں نو ٹیموں کو شہر کے مرحوم شعرا سے موسوم کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے ادبی ذوق کا مظاہرہ کیا ۔ فائنل مقابلہ بزم فیضی ، بزم شاداب اور بزمِ آغا کے مابین کھیلا گیا ۔
بزم آغاؔ کی انصاری نشرح فاطمہ اعجاز احمد ، شیخ تنزیلہ چاند پاشا اور روزیشہ محمد عمران(۱۲ ویں سائنس بی) کو اوّل، بزم شاداب کی خان رِضا فاطمہ علی قدر،مومن سمیرہ عبدالستار، انصاری بسمہ نیاز احمد ، گیارھویں سائنس سی اور چودھری عارفہ عبدالرحمان گیارھویں سائنس بی کو دوّم اور بزمِ فیضی کی خان ثناء محمد اشہد ، انصاری حنا مطلوب ، انصاری زینت دلشاد احمد ، سید مہک شاہ نواز( بارھویںآرٹس ب) کو سوّم انعام کا حق دار قرار دیا گیا ۔ انصاری نشرح فاطمہ اعجاز احمد کوبہترین اندازِ پیش کش پر خصوصی انعام ’ بہترین بیت خواں‘ سے نوازا گیا ۔
مذکورہ پروگرام میں شریک تمام معزز مہمانان نے طلبہ کی بہترین پیش کش کی تعریف کی اور ان کی تربیت کرنے والے اساتذہ کی ستائش کر تے ہوئے انھیں خصوصی اعزاز سے نوازا ۔ مذکورہ پروگرام کے تربیت کار اور کنوینر شمیم اقبال ،فراز انصاری ، مدثر شیخ اور جنید فاروقی سمیت ثقافتی امور کے انچارج اسرار پٹھان ، روش سید ، کاشف مومن ، واثق عصار اور جملہ اسٹاف کے مکمل تعاون سے پروگرام کامیاب رہا ۔ شمیم مومن اور شیخ مدثر نے نظامت کے فرئض انجام دیےجبکہ سپر وائزر اسرار پٹھان نے تمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔