ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی موجودگی میں ڈیڑھ کروڑ کے ترقیاتی کام
فائل فوٹو
اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل وارڈ ۴۹ بھڑکل گیٹ بڈی لین جونا بازار ٹاؤن ہال اور قاضی واڑہ علاقوں میں تقریباً ۲ کروڑ کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جنہیں آج رکن ایم آئی ایم اسمبلی سید امتیاز جلیل کے ہاتھوں عوام کے نام منسوب کیاگیا اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم آئی ایم رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل ، پارٹی کے قائد ڈاکٹر ایم اے غفار، اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری ، اتحاد گروپ قائد ناصر صدیقی ، وارڈ کے کارپوریٹر گنگادھر ڈھگے میونسپل کارپوریٹر عظیم احمد ، پٹھان رفیق اور ابوالحسن ہاشمی بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل نے کارپوریٹر گنگا دھر ڈھگے کی کاوشوں کو سراہا اور وارڈ میں کئے گئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اس طرح حاضرین نے بھی اپنے وارڈ کے نمائندے گنگا دھرڈھگے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی ۔ وارڈ میں کئے گئے ترقیاتی کام اور عوام کے نام منسوب کئے گئے کاموں کی تفصیل میں گنگادھر دھگے نے نمائندے کو بتایا کہ وارڈ میں اسٹریٹ لائٹ کی جگہ تقریباً۲۰ لاکھ روپئے کے ایل ای ڈی بلب نصب کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح تقریباً۱؍ کروڑ۳۰ لاکھ کے وائٹ ٹائپنگ راستے (سمنٹ کانکریٹ راستے) مکمل ہوچکے ہیں ۔ جنہیں آج عوام کے نام منسوب کردیاگیاگنگا دھر ڈھگے نے بتایا کہ جس وقت وہ وارڈ میں منتخب ہوئے تھے لوگ پانی کے لئے کافی پریشان تھے اور وارڈ میں پائپ لائن کا بھی مسئلہ تھا لہذا انتظامیہ سے نمائندگی کی گئی اور وارڈ میں لاکھوں روپئے کے آبرسانی پائپ لائن کے کام مکمل کردئے گئے ۔
انہوں نے آگے بتایا کہ وارڈ میں ڈرینج پائپ لائن کافی قدیم ہوچکی تھی اور بار بار لوگوں کو پائپ لائن کا مسئلہ رہتا تھا اکثر ڈرینج لائن چوکپ ہوجایا کرتی تھی اس پریشانی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور انتظامیہ سے نمائندگی کرکے تقریباً وارڈ میں ڈرینج پائپ لائن کے تقریباً۲۵؍ لاکھ کے کاموں کو منظوری حاصل کرکے یہ کام شروع کروادئے گئے اب جلد ہی یہ کام مکمل ہوجائیں گے۔آخر میں انہو ں نے بتایا کہ رکن اسمبلی امتیاز جلیل غفار قادری ضمیر قادری اور اتحاد گروپ قائد کی تعاون کے سبب ہی وہ یہ سب کچھ کرپائے ہیں۔اس موقع پر وارڈ کے ساکنان کے علاوہ ایم آئی ایم پارٹی کے ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے ۔