صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا کے ساتھ ہی تنخواہ کی عدم دستیابی کی مار جھیل رہے ہیں ممبئی کے دو اردو اخبارات کے ملازمین 

219,969

 

ممبئی : ممبئی کے دو بھکاری اردو اخبارات ، اردو ٹائمز اور ممبئی اردو نیوز جسے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں پید ا ہوئے وہ کورونا لاک ڈائون میں بھی اپنے ملازمین کا خون چوسنے سے باز نہیں آرہے ہیں نیز گھر سے کام کرنے کے واضح ہدایت کی دھجیاں اڑارہے ہیں ۔ اس سے بھی زیادہ خطرناک یہ ہے کہ جن رپورٹروں سے یہ کام کرواکر ان کا خون چوس رہے ہیں انہیں گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دے رہے ہیں ۔

آپ کو یہ واضح کردیں کہ اردو ٹائمز جس کے مالک سعید احمد عرف لِنگیشور مہاراج ہیں جسے ان کی بیوی قمر النساء سعید عرف چاچی چوتھی پاس چلانے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن چچی بھی اپنے ملازمین کو گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں دے رہی ہیں جبکہ جمعہ جمعہ آٹھ دن قبل پیدا ہوئے ممبئی اردو نیوز نے بھی گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے ملازمین اور صحافیوں کو تنخواہ نہیں دے رہے ہیں ۔

حالانکہ دونوں چچا بھتیجوں کی لڑائی میں ڈنکن روڈ پر بنی فیڈرل ہائوس جسے غیر قانونی طور سے بناکر اس کے کبوتر خا نے نما کھولی کو دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے ۔ اسی فیڈرل ہائوس میں جہاں کبھی اردو ٹائمز کا دفتر ہوا کرتا تھا وہاں انہوں نے پورے فلور پر کبوتر خانہ نما کھولی بناکر فروخت کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

جگہ فروخت کرنے کا یہ کام معراج جس نے غیر قانونی بلڈنگ بنانے کا کام کیا تھا اسی کے ذریعہ چالاک امتیاز اور بتولے باز خالد دھڑلے سے فروخت کرکے دولت جمع کررہے ہیں ۔ جبکہ جلد ہی بی ایم سی اس غیر قانونی طریقہ سے بنائے گئے کبوتر خانوں اور بلڈنگ کے غیر قانونی حصوں پر کارروائی کرنے والی ہے لیکن کورونا لاک ڈائون کے سبب یہ کارروائی فی الحال رکی ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.