صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دلوی کے دلدل میں پھنسا اردو ریسرچ انسٹیوٹ ، ممبئی یونیورسٹی سے رد ہوا رجسٹریشن

اردو زبان کو ختم کرنے میں پھر ایک بار اردو مافیاؤں کی فتح

2,653

 

عبدالستار دلوی

ممبئی : اردو کی فلاح و بہبود کے لئےممبئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام  چلنے والے ادارےکا رجسٹریشن رد ہوگیا ہے ایسی جانکاری آر ٹی آئی سے حاصل کی گئی ہے .جانکاری میں رجسٹریشن رد ہونے کی پیچھے کی وجہ ممبئی یونیورسٹی نے بتائی ہے کہ جن دستاویزوں کی ضرورت ممبئی یونیورسٹی کو اسکے رجسٹریشن کے لئے ہوتی ہے وہ دستاویز اردو ریسرچ انسٹیوٹ نے جمع نہیں کےکئے جسکی وجہ سے اردو کا ایک اور ادارہ اردو مافیاؤں کے ہاتھوں  خسارے اور دلدل کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے –

یاد رہے اس ادارے کی باگ ڈور عبدالستار دلوی کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے ٢٠٠٨ سے لیکر ابتک اس ادارے کی آڈ سے اردو کی فلاح کے لئے کام کرنے کا راگ الاپتے رہی تھے لیکن آر ٹی آئی سے ہوئے خلاصے نے یہ ثابت کر دیا کہ جس ادارے کو انجمن اسلام نے نصف صدی سے بھی زیادہ طویل عرصے سے اردو اور قوم کے لئے زندہ جاوید رکھا اسی ادارے کو محض ١٠ سے ١٢ سالوں میں اردو مافیاؤں نے تباہ و برباد کر دیا .جسکی وجہ سے یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ جب اردو ریسرچ انسٹیوٹ کا رجسٹریشن کی رد ہو گیا تو اس شعبے میں اردو کے نام پر روٹی توڑنے والوں کی دکانداری ابتک کیسے چل رہی ہے –

معاملے کو لیکر ورلڈ اردو نیوز کے نمائندے نے بیتے ایک سالوں میں اس شعبے میں کئی بار دورہ کیا لیکن شعبے کے ذمیدار سےکبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی یہاں تک کی جو کتابیں ہیں انکا کوئی ڈیجیٹلائیزیشن تک نہیں ہےاور اسکے بارے میں اور نہ ہی اسکے ذمیداروں کے بارے میں کوئی پروفیسر بھی اچھی راۓ نہیں رکھتے اور نہ ہی کچھ بھی بولنے کی ہمت کرتے ہیں  حیرانی کی بات یہ ہے کہ جو بھی لوگ یہاں ہیں یہاں کا ماحول یار اور یارانہ جیسے ماحول میں دکھائی دیے پہ شعبہ انجمن اسلام کے زیر اہتمام چل رہا ہے-

ایک وقت تھا جب اردو ریسرچ انسٹیوٹ میں کتابوں کی تعداد زیادہ تھی اور اسکی اہمیت بھی بھی بہت تھی  کیونکہ ایک مشن تھا جسکی وجہ سے  اردو کی ترقی کے لئے ہمہ وقت لوگ تیار تھے ان میں نجیب اشرف ندوی اور ڈاکٹر فخرالدین مدنی  ہیں  لیکن موجودہ دور میں آر ٹی آئی سے ملی جانکاری نے  نے یہ ثابت کر دیا کہ اس وقت نہ صرف اس مشن کو تباہ کر دیا گیا بلکہ انکے خواب بھی چکنا چور کر دیے گئے جو اردو داں اردو عوام کے لئے دیکھے تھے –

اردو ریسرچ انسٹیوٹ کے ساتھ اس عدم توجہی اور سوتیلے رویہ کی وجہ سے اب یہاں کوئی نہیں آتا گویا ایسا لگتا ہے کہ جس شعبے کے لئے انجمن اسلام نے نصف صدی سے سنبھالے رکھا لیکن اسے بیسویں صدی کے اردو مافیا نے بند کرنے میں کامیابی حاصل کر لی  –

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.