صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اعلی پولس افسران کے ساتھ تصاویر سے دھوکہ نہ کھائیں

1,367

ممبئی : مسافر خانہ مسجد کی سودے بازی کرنے والا بنگالی بابا گینگ کا گُرگہ بے ایمانی گروپ کا متحرک رکن آسف اتیا چار عرف بابا بھونکالی نے سوشل سائٹس پر کچھ افسران کے ساتھ فوٹو شیئر کیا ہے تاکہ لوگوں کو یہ محسوس ہو کہ آصف اتیاچار ان افسران کے قریب ہے اور وہ ان تصاویر کی مدد سے لوگوں میں یہ بھرم پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ سارے افسران اس کے بچپن کے لنگوٹیا یار ہیں ۔

مسجد چور آصف اتیاچار کی یہ تصاویر اس وقت کی ہے جب جمعہ کو ممبئی پولس کی جانب سے عید ملن پروگرام رکھا گیا تھا ۔ اس دوران آصف اتیاچار نے موقعہ ملتے ہی افسران کے ساتھ فوٹو کھینچوا لی ۔ جبکہ کئی افسران کو معلوم بھی نہیں ہے کہ مسجد چور اور جھولر آصف اتیاچار کے ساتھ ان کی تصاویر کھینچی گئی ہے ۔ اب وہ ہمیشہ کی طرح فوٹو دکھا کر وصولی کی دکان کھولے گا ۔

اس لئے عوام کو اس اتیاچار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ کسی کو یہ کہہ کر کہ اس کی ان افسران سے بہت گہری دوستی ہے جن کی تصاویر اس نے پوسٹ کی ہے ۔ جبکہ یہ محض دھوکہ ہے ، اس لئے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہئے کہ وہ کسی غیر قانونی کام کے کروانے یا کسی سرکاری کام کی سیٹنگ کیلئے اس جھولر کو چونی بھی نہ دیں ۔ ورلڈ اردو نیوز ان لوگوں سے بہت اچھی طرح واقف ہے اور ہم ان پر گہری نظر رکھتے ہیں تاکہ یہ عوام کے ساتھ کسی طرح کی جعل سازی نہ کرپائے اسی لئے ہم ایسی خبروں کے ذریعہ عوام کو آگاہ کرتے ہیں ۔

ان لوگوں کی تاریخ ایسی جعل سازی سے بھری پڑی ہے ۔ اس سے قبل بھی آصف اتیاچار نے نشے کے ناش اور نشہ مکتی کیندر کے نام پر نشے میں گرفتار نوجوانوں کے گھر والوں سے لاکھوں روپئے اینٹھ چکا ہے ۔ جو خبروں میں بھی آچکا ہے ۔ اس اصلیت جیسے ہی نشہ مکتی کیندر والوں کو معلوم ہوئی تب سے آصف اتیاچار نے نشے کے نام پر ناٹک کرنا بند کردیا ہے ۔ فی الحال سوشل ورکر حاجی امین کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے اور بنگالی بابا کا ہاتھ چوموانے کیلئے لوگوں سے ہزار سے پانچ ہزار تک وصولتا ہے ۔

آصف اتیاچار عرف بابا بھونکالی اور آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم توڑوئے ناگپاڑہ زمین مافیا ناگپاڑہ کے باہوبلی شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کے ساتھ مل کر گھر خالی کرانا ، گھر پر قبضہ کروانا ، پولس اسٹیشنوں میں این سی درج کروانا اور جھوٹی شکایتوں کے ماہر اور اس کے عوض میں لوگوں سے پیسے اینٹھتا ہے ۔ بابا بنگالی آزاد میدان فسادات اور قتل کا وانٹیڈ ملزم ہے اور ایک نیوز ویب پورٹل بامبے لیکس کے ذریعہ اس کی جھول جھال کی دکان بند کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کے بعد اب بنگالی کے آشرم میں آئی پی ایس افسران کا بھی جانا بند ہو گیا ہے اور اب کوئی بھی بنگالی بابا کو گھاس نہیں ڈال رہا ہے ۔ اسی وجہ سے عید ملن پروگرام میں بھی بنگالی کو نہیں بلایا گیا گیا جسکی وجہ سے دونوں گرو چیلے ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.