صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یہاں کوئی تاج محل یا لال قلعہ کو کیسے چھپا سکتا ہے ؟

59,322

پہلگام : نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کتابوں سے باب حذف کرکے ملک میں مغلوں کی تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی تاج محل یا لال قلعہ کو کیسے چھپا سکتا ہے جس کو مغلوں نے بنایا ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پہلگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘تاریخ مٹ نہیں سکتی آپ کتنا بھی ان کو کتابوں سے نکالیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘شاہ جہاں، اورنگ زیب، اکبر، بابر، ہمایوں، جہانگیر کو کیسے بھول جائیں گے’۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مغلوں نے آٹھ سو برسوں تک حکومت کی ہے کبھی کسی ہندو، سکھ، عیسائی یا مسلمان کو خطرہ نہیں لگا۔انہوں نے کہا: ‘تاج محل،لال قلعہ، فتح پور سکری کو کیسے چھپایا جاسکتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ لوگ اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی ہم ہی نہیں رہیں گے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.