صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کھام گاؤں مسلم علاقوں میں راستوں کا کام عروج پر ، اقلیتی اداروں نے خیر مقدم کیا 

1,168

کھام گاؤں : (مد شریف):کھام گاؤں شہر کی قدیم مسلم بستی ہری فیل(آزاد نگر)، ضیاء کالونی ، ملت کالونی ، کھام گاؤں نگر پریشد کے جانب سے سیمنٹ روڈ ، نالیوں کے کام بڑے پیمانے پر شروع ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کھام گاؤں شہر میں دیوالی کے موقع پر 15 کروڑ کی لاگت کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا افتتاح عمل میں آیا تھا ، آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر نے مسلم لیڈران سے مسلم علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا وعدہ کیا تھا ، اس وعدہ کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے پہلے مرحلے میں اقلیتی محلوں میں تقریباً 3 کروڑ روپے لاگت کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا تھا ۔ ہری فیل ، ملت کالونی ، ضیاء کالونی میں ایک کروڑ 80 لاکھ کے کاموں کی شروعات کردی گئی ۔ گزشتہ پندرہ بیس سالوں سے ہری فیل کے عوام سڑک اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف میں تھے ، اس بات کو محسوس کرکے رکن بلدیہ حجن شہر بانو الحاج ظہیر اللہ شاہ نے ہری فیل کی تنگ گلیوں میں نالیوں کے کاموں کو اولیت دیتے ہوئے یہ کام شروع کروادیا ، یہ کام رکن بلدیہ کے فرزند گل زماں شاہ خود کھڑے رہ کر اپنے سامنے کرارہے ہیں ۔ کاموں کے معیار سے محلے والے بہت خوش ہیں ، کل شام شہرت خان ، ادریس جمعدار ، نزاکت حسین ، نجیب اقبال ، سلیم ملک ، سمیع اللہ بیگ نے کاموں کا مشاہدہ کیا اور اس پر اطیمنان ظاہر کیا ، عملی طور پر اتنے بڑے پیمانے پر کام شروع ہونے سے پورے مسلم حلقوں میں رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کو سراہا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.