صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر کے مسائل اور کوآپٹیڈ رکن کی نامزدگی پر کھل کرگفتگو

کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بارکمشنر پہنچے اپوزیشن لیڈر کے کیبن میں

1,574

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نپون ونائک نے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری کے کیبن میں کئی ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور چھوٹے ٹھیکے داروں کے فوری بل ادا کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ساتھ ہی ٹی ڈی آر گھپلے میں ملوث تمام ذمہ داران کو فوری معطل کرنے اور باقی ملازمین کا تبادلہ کرنے ساتھ ہی کوآپٹ ممبر کے معاملے میں ابوالحسن ہاشمی کے توہین عدالت  نوٹس پر فوری کارروائی کرنے اس طرح شہر میں پانی سپلائی کے نظام کو فور درست کرنے اور ضابطہ اخلاق سے قبل تمام ترقیاتی کاموں کو منظور کرنے کی درخواست کی گئی ۔

جس پر میونسپل کمشنر نپون ونائک نے کوآپٹ ممبر کی نامزدگی کے معاملے میں میئر نند کمار گھوڑیلے سے موبائل پر بات کرکے فوری نامزدگی کرنے کی درخواست کی۔ اس طرح دیگر مسائل کو بھی فوری حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر ناصر صدیقی کارپوریٹر ابوالحسن ہاشمی ، عظیم خان، رفیق چیتا، وغیرہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ اورنگ آبا دمیونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں شاہد یہ پہلا موقع ہے کہ جب میونسپل کمشنر خود اپوزیشن لیڈر کی کیبن میں آکرشہر یان کے مختلف مسائل اور ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.