صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضلع صدر احمد سر کے یومِ پیدائش پر مجلس جلگائوں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

65,787

جلگائوں : (شیبان فائز کی رپورٹ) ۲۴ نومبر ۲۰۲۱ء کو جلگائوں ضلع ا ےآ ئی ایم آئی ایم کے صدر احمد سر کے یومِ پیدائش پر ایک شاندار فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں جنرل چیک اپ ، جلدی امراض ، امراضِ نسواں ، امراضِ اطفال ، آنکھ ، کان ، ناک اور گلے کے امراض جیسی عام بیماریوں کی مفت جانچ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کے  ذریعہ ہوئی ۔

  ۳۵۰ سے زائد مرد ، خواتین و بچوں نے اس مفت کیمپ سے استفادہ کیا جس میں ۴۰ سے زائد مریضوں کو اگلے علاج کے لیے نشانزد کیا گیا جن کا اگلا بڑا علاج بھی مفت میں کیا جائیگا ۔ یہ میڈیکل کیمپ جلگائوں ضلع ایم آئی ایم اور گوداوری میڈیکل فائونڈیشن جلگائوں کے اشتراک سے رکھا گیا تھا ۔

 گوداوری میڈیکل کالج جلگائوں کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹرس نے مریضوں کی جانچ کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت کی طرف سے ۵۰۰ ویکسن کٹ کے ساتھ علیحدہ ٹیم بھی دی گئی ۔اس شاندار اور بامقصد پروگرام میں شہر جلگائوں کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ، نامی گرامی افراد ، سرکاری افسران ، اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔

قابلِ ذکر ہے کہ جلگائوں ضلع کے بیشتر ایم آئی ایم تعلقہ صدور ، شہر صدور اور پارٹی ورکرس اس وقت حاضر رہے۔ اس پروگرام میں جلگائوں کے سول ہسپتال میں عوامی خدمات انجام دینے والے دو افراد سعید شاہ اور لطیف خان کو جلگائوں ایم آئی ایم کی جانب سے مجلس آروگیہ سیوک ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی خدمت میں ایک خوبصورت مومنٹو اور شال پیش کی گئی ۔

 مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایم آئی ایم کے جلگائوں کارپوریشن کے تینوں کارپوریٹرس ریاض باغبان ، حاجی یوسف اور اکرم دیشمکھ (نمائندہ کارپوریٹرس) ، عمران خان (جنرل سیکریٹری ایم آئی ایم جلگائوں ضلع) ، رشید خان (ضلع صدر ایم آئی ایم واہتک سیل جلگائوں) دانش احمد (جلگائوں مہانگر صدر) سانیر سید (صدر طلبہ تنظیم نارتھ مہاراشٹر) شفیق انصاری (ڈائریکٹر گوداوری انجینئرنگ کالج)،  عابد شاہ ٹینٹ والے ، اسلم بھائی ، راحب کھاٹک ، شیبان فائز ، عمر فاروق اور ان کی ٹیم نے محنت کی ۔

اس عوامی مفاد کے پروگرام کے انعقاد کے لیے ایم آئی ایم ضلع صدر احمد سر کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم سماجی ، سیاسی شخصیات اور محبانِ مجلس نے مبارکباد پیش کی۔ جلگائوں ضلع ایم آئی ایم کی جانب سے منعقدہ اس عوامی پروگرام پر شہر و ضلع میں ایم آئی ایم کی کوششوں اور خدمات کو کافی سراہا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.