صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر : 2019 پارلیمانی انتخابات میں کانگریس سے ٹکٹ کیلئے بھاگ دوڑ شروع

1,200

ممبئی : امید سے ہٹ کر 2019 کے پارلیمانی انتخاب کے لئے کانگریس سے ٹکٹ محفوظ کرنے کے لئے لیڈروں کی بھیڑ لگ گئی ہے ۔ ریاستی کانگری صدر اشوک چوہان کی صدارت میں ایک تجزیاتی میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ ، مراٹھ واڑہ اور مغربی مہاراشٹر میں 42 سیٹوں کے لئے ہر انتخابی حلقہ سے دس تا بارہ امید وار ٹکٹ کی آس لگائے بیٹھے ہیں ۔ جبکہ لاتور پارلیمانی حلقہ سے 52 امیدواروں کی فہرست سامنے آئی ہے ۔ چوہان نے بتایا کہ پارلیمانی انتخاب کے لئے کانگریس کی جانب سے رجسٹریشن محفوظ کرنے کیلئے غیر معمولی جوش و خروش سامنے آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واپس آرہے ہیں ، بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان نے رجسٹریشن کیلئے درخواست دی ہے ۔ ہم نے اس پر پہلی گفتگو کی ہے ، جبکہ اگلی میٹنگ سرمائی اجلاس کے بعد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کیلئے الگ سے میٹنگ ہو گی ۔ چوہان نے کہا کہ کانگریس سیٹ شیئرنگ فارمولا کے لئے این سی پی اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے ساتھ گفتگو کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہم سرمائی اجلاس کے دوران یا اس کے بعد این سی پی ، پی ڈبلیو پی اور سی پی ایم کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے ۔ ریاست میں سیاسی حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور مودی لہر کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کانگریس کی سر براہی والا محاذ انتخاب میں یک طرفہ فتح حاصل کرے گا ۔ ایک سینئر کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کارکنان نے پونے اور ایوت محل سیٹوں کے مختص کرنے سے جڑی این سی پی کے مطالبہ کی مخالفت کی ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر اننت گاڈگل پونے کیلئے سب سے بڑے دعویدار ہیں جبکہ سابق ریاستی کانگریس صدر مانک رائو ٹھاکرے ایوت محل سے پارٹی کا چہرہ ہو سکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.