صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر الیکشن کمیشن بیدار ہوا

اورنگ آباد میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تکنیکی جانچ شروع

1,202

اورنگ آباد : (نامہ نگار) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تکنیکی جانچ شروع کی گئی ہے ۔ جس کا آغاز شہر اورنگ آباد میں بھی عمل میں آیا ۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے ووٹ بھی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے امیدواروں کو مل جاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں عوامی بیداری مہم بھی وقفے وقفے سے چلائی جارہی ہے لہذا الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ای وی ایم کی تکنیکی جانچ شروع کی گئی ہے ۔ ای وی ایم کی جانچ آئندہ انتخابات کے پیش نظر آج سے گورنمنٹ آر ٹ کالج اورنگ آباد میں بھی شروع کی گئی ۔ فرسٹ لیول چیکنگ کا کام الیکشن آفیسرس کی رہنمائی میں بھارت الیکٹرونک لمیٹیڈ کمپنی بنگلور کے انجینئرس سے مختلف جماعتوں کے قائدین کی موجودگی میں شروع کیا ۔ جو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔ انجینئرس نے حاضرین کو ای وی ایم کے پہلے مرحلے کی جانچ کے عمل سے بھی واقف کروایا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.