صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعظم رہائش اسکیم سے مستفید ہونے کی شرائط  

1,179

ممبئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 ؍ جون 2015 کو وزیر اعظم رہائشی اسکیم کا منصوبہ پیش کیا تھا ۔ اس اسکیم کا ہدف 2022 تک ملک کے ہر شہری کو اپنا گھر مہیا کرانا ہے ۔ آج ہم آپکو یہ واضح کررہے ہیں کہ کس طرح اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ آپ کمرشیل بینکوں ، ہائوسنگ فائننس کمپنیوں ،علاقائی دیہاتی بینکوں ، شہری کو آپریٹو بینکوں ، چھوٹے مالیاتی بینکوں ، غیر بینکی مالیاتی اداروں سے قرض لے کر سود پر مناسب چھوٹ پا سکتے ہیں ۔ آپ کو کسی بھی قسم کی پروسیسنگ فیس بھی نہیں دیناہوگی ۔ ہاں آپ اسکیم کے تحت جسقدر رقم قرض لینے کے لائق ہیں اس سے زیادہ قرض لے رہے ہیں تو اضافی رقم پر آپ کو عام پروسیسنگ فیس دینی پڑ سکتی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت چھ لاکھ سالانہ آمدنی والے خاندان کو چھ لاکھ تک قرض مل سکتا ہے ۔حکومت اس قرض پر شرح سود پر ساڑھے چھ فیصد چھوٹ دے گی ۔ بارہ لاکھ سالانہ آمدنی والے لوگوں کو نو لاکھ روپئے تک کا قرض ملے گا جس پر حکومت چار فیصد تک سود پر چھوٹ دے گی ۔ بارہ سے اٹھارہ لاکھ والے سالانہ آمدنی پر بارہ لاکھ روپئے تک کا قرض مل سکتا ہے حکومت اس کی سود پر تین فیصد کی چھوٹ دے گی ۔ وزیر اعظم رہائشی منصوبہ سے مستفید ہونے کیلئے درخواست گزار کی عمر اکیس سے پچپن سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ خاندان کا سربراہ یا درخواست گزار کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے تو اس کے قانونی وارث کو ہوم لون میں شامل کیا جائے گا ۔ کم سے کم آمدنی(ای ڈبلیو ایس) والوں کیلئے تین لاکھ روپئے اور کم آمدنی (ایل آئی جی ) والوں کیلئے سالانہ آمدنی تین سے چھ لاکھ روپئے کے درمیان ہونی چاہئے ۔ سالانہ بارہ سے اٹھارہ لاکھ روپئے تک کی آمدنی والے خاندان بھی اس منصوبہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.