صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسمارٹ سٹی کے گرین زون میں غیر قانونی پلاٹنگ

خاطیوں کے خلاف کارروائی کے لئے کارپوریشن دفتر کے مقابل گائیکواڑ کی بے مدت ہڑتال

1,277

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)چکل تھانہ علاقہ کے گرین زون میں کی جارہی غیر قانونی پلاٹنگ فوری رکوائی جائے اور خاطیو ںکے خلا ف فوجداری مقدمات درج کروائیں جائیں اس مطالبہ پر کارپوریٹر کیلاش گائیکواڑ نے میونسپل دفتر کے سامنے بے مدت ہڑتال شروع کی ہے۔ ہڑتال پر بیٹھے آر پی آئی ڈیموکریٹک کے کارپوریٹر کیلاش گائیکواڑ کا کہنا ہے کہ کچھ زمین مافیا چکل تھانہ علاقہ میں واقع گٹ نمبر 276,277,302اور303 جو کہ گرین زون کٹیگری کی زمین ہے وہاں غیر قانونی پلاٹنگ کررہے ہیں اور اخبارات میں اشتہارات دیکر زمین فروخت کررہے ہیں مگر انھیں روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ انھیں میونسپل کارپوریشن کے غیر قانونی قبضہ جات ہٹائو دستے کے ذمہ داران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ کیلاش گائیکواڑ کا کہنا ہے کہ غریب اور بے سہارا افراد اپنی خون پسینے کی کمائی جمع کرکے سستے داموں پر اسطرح کے غیر قانونی پلاٹ خرید کر وہاں اپنے  مکانات تعمیر کرلیتے ہیں اور پھر بعد میں میونسپل انتظامیہ انھیں غیر قانونی بتاکرمنہدم کردیتا ہے جس سے نقصان غریب افراد کا ہی ہوتا ہے لہذٓ ابتدائی مرحلے میں ہی اس طرح کے غیر قانونی پلاٹنگ کے کاروربار پر روک لگائی جائے۔ اور خاطیوں کے ساتھ ساتھ ان زمین مافیائوں کی پشت پناہی کرنے والے  میونسپل افسران کے خلاف بھی متعلقہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کروائے جائیں۔ اس مطالبہ پر انھو ںنے آج سے میونسپل دفتر کے سامنے بے مدت ہڑتال شروع کررکھی ہیے۔ رائو صاحب کھاڑے سچن گنگائونے وجئے پٹیکر اور دیرواج کھرات کے علاوہ آرپی آئی دیمو کریٹک کے دیگر ورکرس بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.