صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کیا ہدیٰ ٹائمز کا ایڈیٹر مستقیم مکی گستاخی رسول ﷺ کا مرتکب ہو رہا ہے ؟

1,995

ممبئی : کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ ہدیٰ ٹائمز کا ایڈیٹر مستقیم مکی گستاخ رسولﷺ ہے ؟ یہ یقین کرنے والی بات نہیں ہے لیکن اس کی میگزین کے بلاگ

http://www.hudatimes.com/blogsingl.php?catid=29

میں صلہ رحمی پر مضمون کے ساتھ جو خاکہ پیش کیا گیا ہے اس سے تو یہی محسوس ہوتا ہے ۔ مضمون نگار کولکاتا کے عبد العزیز ہیں ۔ بلاشبہ مضمون اصلاح معاشرہ کیلئے بہترین ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ جو خاکہ پیش کیا گیا ہے اسے قابل اعتراض مانا جاسکتا ہے ۔ مضمون میں نبی ﷺ کی دودھ شریک بہن کا واقعہ بھی ہے جو کسی جنگ میں قیدی بن کر آئی تھیں جن کے تعارف کے بعد آپ ﷺ نے انہیں نہ صرف عزت و تکریم سے نوازا بلکہ بہت سارا مال و اسباب دے کر رخصت کیا تھا ۔ قارئین خود مضمون کے ساتھ دی گئی تصویر دیکھ کر فیصلہ کریں کہ مستقیم مکی گستاخی رسول ﷺ کا مرتکب ہو رہا ہے کہ نہیں ۔

 

قارئین کو یاد ہوگا کہ پانچ چھ سال قبل ہندی سامنا نے ایک حدیث نقل کرتے ہوئے ایک خکہ منسلک کردیا تھا اس پر ہمارے اردو اخبارات نے احتجاج کیا اور سامنا جیسے اخبار کو بھی معافی مانگ کر اپنے جرم کا اقبال کرنا پڑا تھا ۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم صرف غیروں کے ذریعہ کی گستاخی پر ہی احتجاج کرنے کیلئے رہ گئے ہیں ؟ کیا ہدیٰ ٹائمز کے جاہل ایڈیٹر مستقیم مکی سے سوال نہیں کیا جانا کہ اس نے کیا سوچ کر یہ خاکہ مذکورہ مضمون کے ساتھ منسلک کیا ہے ؟ کیا اس کا مواخذہ اس لئے نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ یہ مسلمان ہے ؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.