گولی پورہ کی ضدی گینگ کی غنڈہ گردی عروج پر
کالج کے تین طلباء پر سلاخ اور لاٹھیوں سے حملہ‘گھاٹی میں زیر علاج
اورنگ آباد:(جمیل شیخ)گولی پورہ کی ضدی گینگ نے تین طلبہ پر لوہے کی آہنی سلاخ اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا اس واردات میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں شریک کیا گیا ہے ۔ اطلاع ہے کہ گولی پورہ کی ضدی گینگ کی دادا گیری بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہوچکے ہیں اور اب کالج کے طلبہ بھی اس گینگ کے نشانے پر ہیں اس گینگ کے۱۰ شرپسندوں نے گزشتہ روز ملند کالج کے سامنے ۱۱ ویں جماعت کے طالب علم فردین خان مکرم خان شیخ فہیم شیخ نعیم اور ان کے ایک ساتھی پر معمولی بات پر لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا اس واردات میں تینوں نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے جنھیں علاج کے لئے گھاٹی اسپتال میں شریک کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں ضدی گینگ کے عادل رضوان شعیب فاروق بلا عرفان طہ تسلیم بابا اور اظہر بیگ سمیت ۱۰ افراد کے خلاف چھائونی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔