صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی جانب سے فری رشتہ پیامات کیمپ

1,308

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) نکاح کے موقع پر اسلام نے عورت کے والد ین پر کسی قسم کی معاشی ذمہ داری نہیں رکھی ہے مرد کو نہ صرف یہ کے مہر کی رقم ادا کرنا ہے بلکہ زندگی بھر اپنی شریک حیات کی کفالت اور اس کی دیگر ضروریات کی تکمیل کی ذمہ داری بھی مرد ہی پر ہے ۔ لیکن اس کے بر عکس آ ج ہم نے اسلام کے احکامات کو فراموش کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جنسی بے راہ روی اور ارتداد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ یہ بیان مولانا الیاس خان فلاحی نے گذشتہ روزایمپیریل لانس میں  جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی جانب سے منعقد  فری رشتہ پیامات کیمپ کے افتتاحی سیشن میں دیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بے رسومات شادی بیاہ اور پیامات میں اسلام مخالف معیارات کو اپنانے سے قابل لڑکیاں بھی بیجا ڈیمانڈس کے نام پر بغیر نکاح کے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔

کیمپ کا آغاز دارالقضاء و پیامات سینٹر کے نگراں اعلیٰ مولانا عبدالقوی فلاحی کے تذکیر بالقرآن سے ہوا جس میں مولانا نے کیمپ کی غرض غایت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ اور رشتہ پیامات جیسی مقدس عبادت بھی کمرشیل ہو گئی ہے اس شعبہ میں سروس پرووائڈ کروانے والے رشتوں سے پہلے اور رشتے ہو جانے کے بعد منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں ۔ جتنی رقم خرچ کی جائے اس کے مطابق حسین اور دولت مند لڑکے لڑکیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ، جس سے مال خرچ کرنے والے اپنی پسند کے مطابق رشتے حاصل کرلیتے ہیں لیکن اُن میں سے بہت سارے نکاح سے برکت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں اسلام کے مقررہ معیار کو فراموش کر دیا جاتا ہے ۔

افتتاحی سیش کی نظامت دارالقضاء انچارج مولانا عبدالماجد ندوی نے انجام دی ۔ کیمپ میں ۲۴۰ لڑکے اور ۵۹۰ لڑکیوں کے رجسٹررڈ بائیو ڈیٹا و تصاویر سرپرستوں کے مشاہدے کے لیے رکھے گئے تھے ۔ کیمپ کے انعقاد میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے لڑکے اور لڑکیوں کے کل ۳۴ کائونٹر لگائے گئے تھے ۔ کیمپ میں ایسے لڑکے لڑکیوں کے پیامات کا تعارف بھی رکھا گیا تھا جن کا خلع یا طلاق ہو چکا ہے ۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں معاون ناظم شہر عبدالجواد قادری ، ناظمات حلقہ خواتین ، فہیم النساء ، شاکرہ خانم ، شائستہ قادری ، خالدہ امتہ العزیز ، مجاہد حکیم ، نذرالاسلام ، سید توفیق ، سید عبدالرحمن آصف ، مشتاق خان ، ڈاکٹر عمران احمد خان ، الیاس احمد ، افضل انصاری اور تمام ہی مقامی ارکان و کارکنان نے انتھک جدو جہد کی ۔ بلامعاوضہ رشتہ پیامات سینٹر مستقل روزآنہ ۴ سے ۸ بجے مرکز اسلامی یونس کالونی پر جاری رہتا ہے جس سے ضرورت مند مستفید ہوسکتے ہیں ۔ اس کیمپ سے سرپرستوں کی کثیر تعداد نے فائدہ اٹھایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.