صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول کے انصاری حذیفہ کو ’مثالی طالبِ علم‘ اعزاز

540

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) ممبرا سے شائع ہونے والے بچوں کے رسالہ ماہ نامہ جنت کے پھول کی جانب سے گزشتہ دنوں بین المدارس سیرت النبی کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر رسالہ کے مدیر اور مجلسِ ادارت کی جانب سے رئیس ہائی اسکول و جونیر کالج میں زیرِ تعلیم طالبِ علم انصاری حذیفہ ضیاء الحسن (نہم الف) کو مثالی طالب علم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ رسالہ جنت کے پھول کی جانب سے منعقد ہونے والے تمام انعامی مقابلوں میں اس طالب علم نے شرکت کی اورہر بار مقابلہ کا اول انعام حاصل کیا ۔

طالب علم کی انہی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے رسالہ جنت کے پھول کے مدیر نے فیصلہ کیا کہ سیرت النبی ﷺ کوئز کے موقع پر اس طالبِ علم کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے مثاالی طالبِ علم کے اعزاز سے نوازا جائے ۔ انصاری حذیفہ ضیاء الحسن کی اس کامیابی پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سوپر وائزرس محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ ، اسرار پٹھان ، وا ئی سی ایم او یو کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری او ر جملہ اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا اور طالب علم کی حوصلہ افزائی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.