شبنم شیخ اور اسكے تین ساتھیوں کے خلاف ایم آر اے مارگ پولیس تھانے میں معاملہ درج
شاہد انصاری
ممبئی: اپنے آپ کو عوام کا خادم کہنے اور لوگوں کی مشکلیں دور کرنے کا ٹھیکہ لینے والی شبنم شیخ اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف ممبئی کے ایم آر اے مارگ پولیس پولیس تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 452، 504، 506 اور 34 کے تهت مقدمہ درج کیا گیا ہے .
جانکاری میں پتہ چلا ہے کہ 31 مارچ کو آزاد میدان میں ٹرپل طلاق بل کو لے کر ہوئے احتجاج میں شبنم شیخ اپنے ساتھیوں سمیت اسٹیج پر پہنچ کر واہ واہی لوٹنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود والنٹیر نے اسے اسٹیج پر چڑھنے نہیں ے دیا جس پر شبنم شیخ آگ بگولہ ہو گیی-
2 اپریل کو شبنم شیخ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ نواب شیخ نام کے اس والنٹیر کی كرافوڈ مارکیٹ واقع بیگ کی دکان پر پہنچ کر تماشہ کرنا شروع کیا. منع کرنے پر شبنم شیخ نے انہیں فرضی کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی ہے. جس کے بعد نواب شیخ نے ایم آر اے مارگ پولیس پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے. اس بارے میں ممبئی پولیس کے افسر دیپک دیوراج نے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے شبنم شیخ اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے فی الحال جانچ چل رہی ہے.
شبنم شیخ اس سے پہلے بگ باس کے امیدوار زبیر خان کو لےکر اداکار سلمان خان کے خلاف سوشل وار کرنے کی وجہ سے چرچہ میں آئی تھی.
وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں