صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

فلم ادا کار وہدایت کارستیش کوشک چل بسے

37,983

ممبئی: فلم اداکار و ہدایت کارستیش کوشک کا 9 مارچ کو دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 67 سال تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ ان کے خون کے نمونے میں شراب کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جسم پر کوئی مشکوک نشان بھی نہیں پائے گئے ہیں۔ فلمیں ‘جانے بھی دو یا رو’ اور ‘مسٹر انڈیا میں یادگار مزاحیہ کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کو جمعرات کی علی الصبح دل کا دورہ پڑا۔ ایکٹر انوپم کھیر نے ان کی موت کی خبر شیئر کی ہے۔ ستیش کوشک کی اچانک موت سے بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں گزشتہ دنوں اوٹی ٹی پر ریلیز ہوئی رکول پریت سنگھ کی فلم چھتری والی میں دیکھا گیا تھا۔ ستیش کوشک پردے پر اکثر کامیڈی رول میں نظر آتے تھے۔ حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کی تھیں، جن میں وہ بالی ووڈ اسٹارس کے ساتھ ہولی کا لطف اٹھاتے نظر آرہے تھے۔ انتقال سے ایک دن پہلے ستیش کوشک نے 7 مارچ کو اپنے آخری ٹوئٹ میں علی فضل، رچا چڈھا، جاوید اختر، مہیما چودھری کے ساتھ ہولی کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، جس میں ان کے چہرے پر ہمیشہ والی بے فکری اور مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ارکان خاندان اور دوست احباب کی موجودگی میں ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.