صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دیویش چندر ٹھاکر اور ڈاکٹر فیاض احمد کے ہاتھوں سیتامڑھی میں ڈیجیٹل دنیا کے نئے شوروم کا افتتاح

87,505

دیویش چندر ٹھاکر اور ڈاکٹر فیاض احمد کے ہاتھوں سیتامڑھی میں ڈیجیٹل دنیا کے نئے شوروم کا افتتاح

بہار کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے پر فاروق اعظم، حیدر اعظم اور جاوید اعظم کا نام بہار کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا پٹنہ بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر اور راجیہ سبھا کے ممبر ڈاکٹر فیاض احمد کے ہاتھوں سیتامڑھی کے ڈمرا روڈ نہر چوک پر الیکٹرانک سامان کے معروف برانڈ ڈیجیٹل دنیا کے نئے شوروم کا افتتاح عمل میں آیا، یہ شوروم جو ڈیجیٹل دنیا کے نام سے بہار کے مختلف بڑے شہروں میں اپنی تجارت کے لئے مشہور ہے

اس کے مالک اور پروپرائٹر معروف سماجی کارکن مہاراشٹر بی جے پی کے سینئر لیڈر، آل انڈیا مسلم محاذ کے چیئرمین اور اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے سابق رکن فاروق اعظم ہیں

جن کا خواب ہے کہ وہ پورے ریاست بہار میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں اور وزیر اعظم مودی جی کے اس خواب کو سچ کر دکھائیں کہ دیش کا ہر نوجوان معاشی طور پر خود کفیل بن جائے، مودی جی کے اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے بہار کی سرزمین کو اپنی تجارت کے فروغ کے لئے منتخب کیا اور کم وقت میں انہوں نے بہار کے مختلف بڑے شہروں جن میں بہار کی راجدھانی پٹنہ، دربھنگہ، مدھوبنی، بہار شریف بھگوتی پور شامل ہے اور اب نئے شوروم کا افتتاح سیتامڑھی شہر میں ہوا ہے

اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ فاروق اعظم میرے بھائی کی طرح ہیں، ان کا شمار ممبئی کے بڑے تاجروں میں ہوتا ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ اب انہوں نے بہار میں سرمایہ کاری شروع کی ہے، خود بہار حکومت چاہتی ہے کہ باہر کے تاجر اور سرمایہ کار بہار میں سرمایہ کاری کریں، بہار حکومت انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرے گی، اس موقع پر مدھوبنی سے راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا بہار میں الیکٹرانک سامان کے لئے ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، ڈیجیٹل دنیا کا مطلب ہے اعلی کوالٹی کا سامان اور معیاری دام، میں سمجھتا ہوں کہ ڈیجیٹل دنیا سے بہار میں روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا

یہ بہار کے لئے بڑا سنہرا موقع ہے کہ بہار کے سپوت جنہوں نے باہر کی دنیا میں بڑا نام کمایا اب وہ اپنی سرزمین میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، میں اس کے لیے فاروق اعظم اور ان کے صاحبزادے حیدر اعظم جوکہ مہاراشٹر بی جے پی کے نائب صدر ہیں، آل انڈیا مسلم محاذ کے جنرل سیکریٹری ہیں اور مسلم سیاست کے ایک معروف چہرہ ہیں انہوں نے بہار کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل دنیا کے نام سے مختلف شہروں میں برانچ قائم کررہے ہیں

بہار کی تعمیر و ترقی کی تاریخ میں فاروق اعظم، حیدر اعظم اور جاوید اعظم کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، ڈیجیٹل دنیا کے شوروم کے افتتاح کے موقع پر قانون ساز کونسل کے ممبر رامیشور مہتو بھی موجود تھے، انہوں نے بھی ڈیجیٹل دنیا کے افتتاح پر فاروق اعظم، حیدر اعظم اور جاوید اعظم کو مبارک باد پیش کی، دیگر شرکاء میں شیوہر کانگریس کے سابق صدر محمد اسد، یوتھ کانگریس لیڈر شمس شاہنواز، آرجے ڈی لیڈر جاوید، ڈیجیٹل دنیا کے کارکنان اور بڑی تعداد میں شہر کے معززین موجود تھے، آخر میں الحاج فاروق اعظم، الحاج حیدراعظم اور الحاج جاوید اعظم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.