صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کے سائن علاقے میں کھلے عام ڈانس بار جاری

1,118

ممبئی : مقامی ڈی سی پی کی چشم پوشی کا شکار بار پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل شیو دیپ لانڈے کی کارروائی سے ڈی سی پی وکرم دیش مانے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، لب سڑک پر جاری ڈسکوری بار پر چھاپہ رقاصاؤں سمیت 19 گرفتار ، دیشمانے کی من مانی سے کئی ماتحت پولیس افسران بھی ناراض ، حساس ترین علاقوں میں ڈی سی پی کی کارکردگی سے نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ

ممبئی میں عام طو رپر بار پر پابندی کے باوجود کھلے عام بار جاری ہے اس کی ایک مثال زون پانچ کے لب سڑک پر ڈسکوری بار تھا جس پر کئی مرتبہ راؤنڈ کے دوران مقامی ڈی سی پی کی نظر بھی پڑتی ہے لیکن وہ اپنی نظریں شاید جھکا لیتے ہیں یا پھر اس پر کارروائی کرنے سے قاصر تھے گزشتہ شب ہی اس بار پر انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی شیو دیپ لانڈے جب  سینٹرل ممبئی کے گشت پر تھے تو انہوں نے اس غیر قانونی بار پر کریک ڈاؤن کر کے ڈسکوری بار پر چھاپہ مار کر 19 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک کیشیر ، منیجر ، 13 ویٹر اور 8 رقاصاؤں کو گرفتار کیا ہے اور بار سے 85,260  نقد برآمد کئے ہیں پولیس نے ان کے خلاف سی آر نمبر 199/19 کے تحت دفعات 294,114,34  کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے بعد میں انہیں دھاراوی پولیس اسٹیشن میں منتقل کر دیاگیا ہے ۔

یہ وہی ڈسکوری بار ہے جو سائن اسٹیشن کے بالکل سامنے لب سڑک پر جاری رہتا تھا اوربرسوں سے اس بار پر کارروائی نہیں ہوئی تھی لیکن سنجے بروے کے پولیس کمشنر بننے کے بعد ہی ایسے باروں پر بھی کارروائی کی جارہی ہے جنہیں کوئی کارروائی نہیں کرتا تھا یا پھر ڈی سی پی ان بار سے آنکھ موند لیتے تھے ۔

ممبئی میں اس سے قبل انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نے گاؤدیوی میں ہی ایک ہفتہ قبل چھاپہ مار کر بار پر کارروائی کی تھی  اس کے بعد ہی یہاں کے مقامی سنیئر انسپکٹر پاٹل کو معطل کردیا گیا تھا جبکہ یہ ڈسکوری بار تو بالکل لب سڑک ہے ایسے میں ڈی سی پی وکرم دیشمانے پر بھی اس بار سے چشم پوشی کرنے پر کارروائی ہونی چاہئے ڈی سی پی زون 5 کے حلقے میں صرف ایک ہی بار نہیں ہے بلکہ یہاں کئی لاج اور برائی کے اڈے  جاری ہیں ۔ کرلا میں بھی بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار جاری ہے اسٹیشن سے لے کر پائپ روڈ تک  چرسی گنجڑیوں کا اڈہ ہے یہ زون اس لئے بھی انتہائی حساس ہے کیونکہ یہاں دھاراوی ماہم اور کرلا جیسے حساس علاقے ہیں ان علاقوں میں ڈی سی پی وکرم دیش مانے کا کنٹرول نہیں ہے ڈی سی پی کے ماتحت ہی ان کے طریقہ کار اور کام کاج سے نالاں ہے ایسے میں اس حساس علاقے میں بڑی وارداتوں کا خطرہ بھی لاحق ہے اس علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ بھی ہمہ وقت رہتا ہے لیکن موجودہ ڈی سی پی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کوشاں نہیں ہیں نہ ہی وہ جرائم کو کنٹرول کر نے میں کامیاب ہیں ۔

ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے بروے کی ہدایت پر اب ایسے باروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی گئی ہے جو برسہا برس سے عروج پر نہ صرف جاری تھے بلکہ کھلے عام ان باروں میں ڈانس بھی ہوتا تھا لیکن کسی کی ہمت نہیں کہ اس بار پر کارروائی کرے لیکن جب پولیس کمشنر سنجے بروے نے ممبئی شہر کا چارج سنبھالا تو انہوں نے ایسے تمام برائی کے اڈے پر کارروائی شروع کردی ہے جو کھلے عام جاری تھے جس پر کمشنر کے احکامات کے بعد کارروائی نہ صرف تیز کر دی گئی ہے بلکہ جب کارروائی کی جاتی ہے تو نائٹ رائونڈ کا ڈی سی پی مقامی ڈی سی پی سے بھی اس کی اطلاع پوشیدہ رکھتا ہے تاکہ کارروائی کو اختتام تک پہنچایا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شب کی کارروائی کو کامیابی ملی اور برسوں سے جاری اس ڈسکوری بار پر پولیس نے اپنا کریک ڈاؤن کر دیا ۔

اس بار پر کارروائی کے بعد مقامی زون کے ڈی سی پی وکرم دیش مانے کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے کیونکہ یہ بارآج یا کل سے جاری نہیں ہے کئی ماہ سے جاری تھا ایسی صورت میں کیا ڈی سی پی نے قصداً بار پر کارروائی نہیں کی یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے اس کا پتہ لگا کر اس زون کے ڈی سی پی پر بھی کارروائی ہونی چاہئے تاکہ آئندہ زون میں اگر بار پر کارروائی ہوتی ہے تو ڈی سی پی بھی کارروائی کے زد میں آئے ۔ بیشتر مرتبہ صرف مقامی سینئر انسپکٹر پر کارروائی کر کے ڈی سی پی کو محفوظ کر لیا جاتا ہے ایسے معاملات میں ڈی سی پی بھی اس غیر قانونی سر گرمیوں سے چشم پوشی میں اتنا ہی شریک ہوتا ہے جتنا مقامی پولیس اسٹیشن کا انچارج یا سینئر انسپکٹر اس لئے ایسے معاملات میں ڈی سی پی پر بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔ ایسے حساس علاقے میں ڈی سی پی کے رویہ کے سبب نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ ان کے ماتحت ہی ان کی کارگزاریوں سے ناخوش ہونے کے ساتھ ان کے طریقہ کار سے تنگ آچکے ہیں یہ اطلاع ممبئی پولیس کے ذرائع نے دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.