صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر طارق منصورنے مولانا آزاد لائبریری کے مقابل فوارے سمیت مختلف سہولیات کا افتتاح کیا

988

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وا ئس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے آج مولانا آزاد لائبریری کے مقابل لان میں ایک فوارے سمیت فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں اسٹیم باتھ ، سونا باتھ ، جاکوزی اور سائنٹفک ویٹ ٹریننگ مشین سے لیس ہیومن پرفارمنس لیبوریٹری کا افتتاح کیا ۔ افتتاح کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں چل رہے دیگر تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ ، سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اکبر حسین ، یونیورسٹی پراکٹر پروفیسرایم محسن خاں ، ڈپٹی ڈائرکٹر یونیورسٹی گیمس کمیٹی مسٹر انیس الرحمن خاں اور یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر امجد علی وغیرہ بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.