صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کارپوریٹر سریتا بورڈے پانچویں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے نامزد

914

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل کارپوریشن کے پانچویں اپوزیشن لیڈر عہدے کے لئے ایم آئی ایم نے سریتا بورڈے کے نام کو پیش کردیا۔ اس موقع پر پارٹی کے شہر صدر سمیر بلڈر وکار پوریٹرس موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن میں ایم آئی ایم کے چوتھے اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری کی میعاد ختم ہوچکی ہے پارٹی نے ان کے جانشین کے طور پر دلت کارپوریٹر سریتا بورڈے کو کارپوریشن میں پانچواں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سریتا بورڈے کے نام کی سفارش میئر نند کمار گھوڑیلے سے کردی ہے ۔

اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے ایک مکتوب گذشتہ روز میئر کو پیش کردیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے سید امتیاز جلیل کے علاوہ ایم آئی ایم شہر صدر سمیر ساجد بلڈر میونسپل اتحاد گروپ قائد ناصرصدیقی ، فیروز خان ، موجود تھے ۔ واصح ہو کہ آئندہ سال میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات ہونا ہے اور گذرے چار سال کے دوران کسی دلت کو ایم آئی ایم نے اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی اعلی کمان کی ہدایت پر اس آخری سال دلت کارپوریٹرس کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ خبر یہ بھی کہ ایک اور دلت کارپوریٹر گنگا دھردھگے بھی اپوزیشن لیڈر عہدے کے لئے پچھلے دو سال سے لائن میں لگے ہوئے تھے ۔ کہا جارہا ہے اس آخری سال سریتا بورڈے اور ڈھگے ان دونوں کو چھ چھ ماہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ پارٹی کے ذمہ داران نے کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.