صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایم ایل اے فنڈ سے رکن اسمبلی امتیاز جلیل کے ہاتھوں راجہ بازار کی تین گلیوں میں سمنٹ کانکریٹ راستوں کا افتتاح

1,134

 

علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل نے راجہ بازار علاقہ کی تین گلیوں میں اپنے خصوصی فنڈ سے راستوں کا تعمیری کام شروع کروایا ہے ۔ معزز شخصیات اور علاقہ کے ساکنان کی موجودگی میں تعمیری کام کا آج رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر علاقہ کے ساکنان نے نمائندے کو بتایا کہ لوہار خانہ مسجد گلی اے ون کرانہ اور گڈلک کرانہ کی گلی ان تین راستوں کا پچھلے ۲۵ سالوں کے دوران کسی طرح کا کام نہیں ہوا تھا ۔ کارپوریٹر منتخب ہوتے رہے آئے اور چلے گئے لیکن ان راستوں کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی نتیجتاً دن بدن ان راستوں کی حالت خستہ ہوتی چلی گئی ۔ مرمت نہ ہونے کے سبب ان میں گڑھے پڑگئے جس کے باعث ان راستوں سے راہگیروں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ۔

راستوں کی پختگی کے مسئلہ پر رکن اسمبلی امتیاز جلیل سے نمائندگی کی گئی اور انہیں حقائق سے واقف کروایا گیا ان راستوں کی حالت کو دیکھنے کے بعد رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان تینوں گلیوں میں سمنٹ کانکریٹ کے راستوں کی تعمیر کے لئے اپنے خصوصی فنڈ سے آج ان تینوں گلیوں میں راستوں کی تعمیر کا افتتاح رکن اسمبلی امتیاز جلیل کے ہاتھوں ہی عمل میں آیا اس موقع پر محمد سلیم کانٹریکٹر ریاض خان عرف بابا بلڈر رئیس پہلوان چاند ٹیلر محمد رئیس سید معین شیخ خواجہ سلیم چونا والا اور محلہ کے ساکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ لچھو پہلوان کی بیٹی اس وارڈ سے منتخب ہوئی ہیں اور اس کے پہلے بھی کئی کارپوریٹر منتخب ہوتے رہے جنہوں نے ان گلیوں کو وارڈ کا حصہ نہیں سمجھا تھا شایدان کارپوریٹرس کے اسی متعصبانہ رویہ کے سبب رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے اپنے خصوصی فنڈ سے لچھو پہلوان کی بیٹی کے وارڈ میں کام کروایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.