صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کلیان روڈ پر تجاوزات کے خلاف میو نسپل کارپوریشن کی کارروا ئی

1,243

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھیونڈی کلیان روڈ کے خستہ حال ہو نے سے اس راستے سے سفرکر نے والے شہریوں کوبڑی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔مذکورہ راستے کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ اس راستے کے دونوں جانب غاصبانہ قبضہ کر نے کے سبب ہمیشہ اس راستے پر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔اس سلسلے میں شہریوں کی شکایات میں روز بروز اضافہ ہو نے سے میو نسپل کمشنر منو ہر ہیرے نےغاصبانہ قبضہ جات اور محکمہء تعمیرات کےڈپٹی میو نسپل کمشنر دیپک کُر لیکر اور محکمہءشہری ترقیات کےافسرراجیندر ورلیکر کومتذکرہ راستے پر قائم کیے گئے غاصبانہ قبضہ کے خلاف فوری کارروائی کر نے کا حکم صادرکیا تھا۔

محکمہء شہری ترقیات کےسر براہ راجیندر ورلیکر اور محکمہء غاصبانہ قبضہ جات  کے افسر ثاقب کھر بے نے میونسپل ملازمین سمیت جے سی بی مشین ، ڈمپراور ٹوئینگ گاڑیوں کی مدد سے کلیان روڈ سے بھادوڑ پائپ لائن روڈ پر قائم کیے گئے غاصبانہ قبضہ جات کے خلا کارروائی کر تے ہوئےٹھیلے،کیبِن، بند پڑے ہوئے دوپہیہ گاڑیوں سمیت کباڑ اور نادُرست گاڑیوں اور راستے میں رخنہ پیدا کر نے والےگاڑیوں کو اٹھا کرمیو نسپل کارپوریشن کے اسٹور روم میں جمع کر دیے۔اس موقع پر بھادوڑ میں واقع پُل کےراستے پر سبزی ترکاری کی دکانیں سجا کر راستے میں رخنہ پیدا کر نے والے افراد پر بھی کارروائی کی گئی۔

میو نسپل انتظامیہ کے ذریعہ راستے پر قائم کیے گئے غاصبانہ قبضہ جات پر کی گئی اس کارروائی سےشہریوں نے راحت کی سانس لی ہےاور ان کا مطالبہ ہے کہ شہر کے دیگر راستوں پر قائم غاصبانہ قبضہ جات کو ہٹانے میں بھی میو نسپل انتظامیہ کو اسی طرح کی کارروائی کر نا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.