صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بابا صدیقی کا برادر نسبتی (سالا) ای ڈی کے شکنجے میں

55,201

ممبئی : ممبئی کانگریس لیڈر بابا صدیقی سالا رنجیت سنگھ بِندرا اور اس کا ساتھی ہارون علیم یوسف کو ای ڈی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ممبئی پولس کے ذریعہ ایف آئی آر کی بنیاد پر یوسف اور بِندرا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مجرمانہ معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ ای ڈی نے فرار ملزم دائود ابراہیم کا دایاں ہاتھ مانے جانے والے اقبال مرچی کیخلاف منی لانڈرنگ معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں جمعہ کو ہارون علیم یوسف اور رنجیت سنگھ بِندرا کو گرفتار کیا ۔

دونوں کو پانچ دنوں کی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔ افسروں نے یہ معلومات فراہم کی ہے کہ مرچی کی لندن میں ۲۰۱۳ میں موت ہوگئی تھی ۔ وہیں ای ڈی نے اقبال مرچی کی بے نامی اثاثوں کی شناخت کی ہے جس میں ممبئی میں ۱۰ اثاثے ، متحدہ عرب امارات میں ایک اور انگلینڈ میں ۲۵ اثاثے شامل ہیں ۔ای ڈی ہندوستان میں اثاثوں کو منسلک کرنے کیلئے کارروائی شروع کرے گا اور اثاثوں کو منسلک کرنے کیلئے انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کو درخواست بھیجی جائے گی ۔

افسران کے مطابق اس معاملے میں تفتیش میں مبینہ طور پر تعاون نہیں کرنے کے لئے ہارون علیم اور رنجیت سنگھ بِندرا کو منی لانڈرنگ امتناعی قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔ ای ڈی نے مرچی اور دیگر لوگوں کے خلاف ممبئی پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر یوسف اور بِندرا کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کیا تھا۔

ایجنسی ذرائع نے کہا ہے کہ معاملہ مرچی کے ذریعہ ستمبر ۱۹۸۶ میں سر محمد یوسف ٹرسٹ کے تین اثاثوں کو اس کی کمپنی راک سائیڈ انٹر پرائز کے ذریعہ سے ساڑھے چھ لاکھ روپئے میں خریدنے سے منسلک ہے ۔ سی ویو مریم لاج اور صابیہ مینشن کے ۱۵۳۷ اسکوائر فوٹ پر مشتمل اثاثے ممبئی کے ورلی میں واقع ہے ۔ ای ڈی مرچی کے معاون کاروں کے ذریعہ سیاہ دولت کو سفید میں تبدیل کرنے کے تعلق سے تفتیش کررہا ہے ۔

یوسف اور بِندرا پر ان اثاثوں کو ہڑپنے کے لئے ان کے مالکانہ حقوق تبدیل کرنے کا الزام ہے ۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ یوسف نے مرچی کے اس غیر قانونی سودوں میں کردار ادا کیا ۔ اس نے یہ الزام بھی لگایا کہ بِندرا نے سن بِلِنک ریئل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے مرچی سے گفتگو کی اور سودے کو آخری شکل دی ۔ اس طرح اسنے بازار میں کام کررہے سوداگروں کے ذریعہ تیس کروڑ روپئے کمایا ۔ ای ڈی نے کہا کہ ان تین اثاثوں کے سودے میں بِندرا نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.