صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مجلس کارپوریٹر ضمیر احمد قادری نے اپنے وارڈ کے عارف کالونی میں سمنٹ روڈ کی تعمیری کام شروع کیا

1,355

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):پچھلے ساڑھے تین سال کے دوران عارف کالونی کے راستوں کی درستگی کے کام جنگی پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ کالونی کے وہ راستے جنھیں برسوں پہلے تعمیر کیاگیا تھاخستہ ہوچکے تھے۔ لیکن اب ان راستوں کو سمنٹ کانکریٹ روڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اب تک کالونی کے تقریباً راستوں کو سمنٹ کانکریٹ روڈ میں تبدیل کردیاگیا ہے اسی طرح آج عارف کالونی سے بسم اللہ کالونی راستے کو سمنٹ روڈ میں تبدیل کرنے کا کام شروع کیاگیا جس کا افتتاح سلیم صدیقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس ضمن میں نمائندے نے وارڈ کے کارپوریٹر نیز اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری سے بات چیت کی انہو ںنے بتایا عارف کالونی کے قیام کے بعد یہاں کے راستوں کی جانب نہ کے برابر توجہ دی گئی۔ جس کے باعث راستوں کی حالت خستہ ہوچکی تھی۔

ان راستوں میں جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑچکے تھے۔ تارکول اکھڑنے لگا تھا۔ لیکن ساڑھے تین سال قبل اس وارڈ سے منتخب ہونے کے بعد کالونی کے راستوں کی جانب خصوصی توجہ دی گئی اور ان راستوں کو بجائے تارکول کے سمنٹ کانکریٹ راستوں میں تعمیر کروانے کا فیصلہ کیاگیا۔راستوں کی تعمیر کے لئے میونسپل انتظامیہ سے نمائندگی کی جاتی رہی۔ حالانکہ ان دنوں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت انتہائی خستہ ہے لیکن کارپوریشن کی حالت سے زیادہ راستوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ذمہ داران کو کالونی کا دورہ کروایا گیا انہیں راستوں کی حالت دکھائی گئی اور زور دے کر کالونی کے راستوں کی پختگی کے منصوبے کو منظور کروایاگیا۔الحمد اللہ کالونی کے بیشتر راستے سمنٹ کانکریٹ رو ڈ میں تبدیل ہوچکے ہیں آج عارف کالونی سے بسم اللہ کالونی راستے کو بھی سمنٹ روڈ میں تبدیل کرنے کے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ اس کام پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ۲۵؍ لاکھ روپیہ خرچ کرے گا۔ راستے کے کام کے اس افتتاح کے موقع پر میونسپل کارپوریشن اپوزیشن لیڈر ضمیر احمد قادری کے علاوہ اخبار ہذا کے ایڈیٹر عبدالغفار خان،کارپوریٹر رفیق چیتا، ابوالحسن ہاشمی،کے علاوہ وارڈ کی معزز شخصیات وساکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.