صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سمیت غذا سے ایک شخص کی موت ، 6 افراد بیمار

1,169

ناندیڑ : (نامہ نگار) ناندیڑ ضلع کے عمری تعلقہ میں میتھی کی سبزی کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے افراد کی صحت متاثر ہوگئی ۔ ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ ۶ لوگ دواخانہ میں زیرِ علاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عمری تعلقہ کے کلگائو ں کے رہنے والے کدم فیملی کے افراد نے عمری بازار سے میتھی کی بھاجی خرید کر لائے تھے اور دوسرے دن صبح کے وقت میتھی کی سبزی پکوان میں بناکر روٹی کے ساتھ گھر کے تمام لوگوں نے کھائی ۔ کھانا کھانے کے بعد یہ لوگ کھیت میں کام کرنے کے لئے گئے۔

دوپہر کے بعد تمام لوگوں کو پیٹ میں درد شروع ہوا اور چکر آنے لگی ۔ تمام لوگ فوری عمری کے سرکاری دواخانے میں جاکر شریک ہوگئے ۔ دورانِ علاج دھونڈیبا کدم (۶۵ سال) کی موت ہوگئی ۔ جب کہ گھر کے دیگر ۶ افراد سمیت غذا کا شکار ہونے سے دواخانے میں زیرِ علاج ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ میتھی کی بھاجی میں کوئی زہریلا کیڑا یا پتہ موجود ہوگا جس کی وجہ سے میتھی کی بھاجی کھانے کے بعد ان لوگوں کی طبیعت بگڑی ہے۔ سرکاری دواخانے کے ڈاکٹرس مہلوک کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کسی نتیجہ پر پہنچیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.