صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چور کے قبضہ سے ۱۲ موبائل برآمد

1,838

دیڑ:(نامہ نگار) اتوارہ پولس ٹیم نے موبائل چوری کے واقعات میں ملوث ایک چور کو گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے ۱۲ موبائل فون ضبط کیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوارہ پولس اسٹیشن میں موبائل چوری کا ایک مقدمہ پچھلے دنوں درج ہوا ۔ اس سلسلے میں پولس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ہلال نگر کے ساکن غوث خان نعیم خان اس نوجوان کو حراست میں لیا ۔ پولس نے اُس کے قبضہ سے ۱۲ موبائل فون برآمد کیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناندیڑ شہر کے ہفتہ واری بازاروں میں بڑے پیمانے پر موبائل چوری کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.