صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چیٹر بلڈر تبریز ربر والا پر بی ایم سی شکنجہ سخت  ، بلیک لسٹیڈ کرتے ہوئے ریڈیولپمنٹ کے سارے پروجیکٹ پر ہمیشہ کیلئے پابندی

4,615

 

بابا بنگالی کے ساتھ چیٹربلڈر تبریز ربروالا

 

شاہد انصاری 

 

ممبئی : ممبئی میں جن لوگوں نے تبریز ربر والا بلڈر کمپنی کے ذریعہ گھر کا خواب دیکھا ہے ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے پہلے ہی چکنا چور ہو گیا ۔کیوں کہ بی ایم سی کے تحت ریڈیولپمنٹ ہونے والا مجگاؤں میں واقع تاڑ واڑی پروجیکٹ پر بی ایم سی نے روک لگادی ہے ۔یہ پروجیکٹ دو ہزار کروڑ روپئے کا ہے جسے ریڈیولپ کرنے کا ٹھیکہ چیٹر بلڈر تبریز کی کمپنی ربر والا کو دیا گیا تھا ۔بی ایم سی نے چیٹر بلڈر تبریز ربر والا کے ذریعہ بی ایم سی کے کسی بھی پروجیکٹ کو ریڈیولپمنٹ کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔کیوں کہ زیادہ تر پروجیکٹ میں قواعد و ضوابط کو چیٹر بلڈر نے طاق پر رکھا ہے جس کی وجہ سے بی ایم سی کے ذریعہ ریڈیولپ کرنے کے لئے سارے پروجیکٹ پر روک لگا دی گئی ہے اور مستقبل میں اس کمپنی کے ذریعہ بی ایم سی کے کسی بھی پروجیکٹ کو ریڈیولپ کیلئے منع کردیا گیا ہے ۔ان میں شیوڑی میں واقع دوہزار کروڑ کا پروجیکٹ بھی شامل ہے جسے حال ہی میں چیٹر بلڈر تبریز ربر والا نے ریڈیولپمنٹ کرنے کا لالی پاپ دیا تھا جہاں انہدامی کارروائی بھی شروع ہو گئی ہے ۔بی ایم سی کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے بعد جس طرح سے تاڑ واڑی کے رہائشی خون کے آنسو رو رہے ہیں ۔
دو سو کروڑ کے تاڑ واڑی پروجیکٹ کو لے کر بی ایم سی کے ذریعہ چیٹر بلڈر پر پابندی لگانے کے پیچھے یہ وجہ بتائی جارہی ہے کہ اس علاقہ میں دو سے تین بلڈنگ کو توڑ کر باقی بلڈنگوں کو مخدوش حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ خطرے سے خالی نہیں ہے ۔یہ پروجیکٹ چیٹر بلڈر ربر والا کو٢٠٠٨  میں بی ایم سی نے ریڈیولپ کیلئے دیا تھا تب سے اب تک نہ تو اس کی باقی بلڈنگ توڑی گئی اور نہ ہی رہائش پذیر افراد کیلئے ٹرانزٹ کیمپ بنایا گیا ۔
بی ایم سی کاشکنجہ ان سارے پروجیکٹ پرسخت ہوا ہے جو بی ایم سی کے ذریعہ ریڈیولپمنٹ کا ٹھیکہ چیٹر بلڈر اور اس کی کمپنی نے لیا تھا ۔کیوں کہ بی ایم سی کی جانب سے روک لگانے کے بعد اب دوسرے بلڈر سے اسے ریڈیولپ کرانے میں خاصا وقت لگے گا جو ان کے لئے مزید مشکل بھرا  ہوگا جنہیں ٢٠٠٨ سے اپنے گھر کا انتظار ہے ۔جبکہ شیوڑی پروجیکٹ کو لے کر ربر والا کمپنی کی جانب سے اب تک کروڑوں روپئے کے ڈیولپمنٹ چارجز بی ایم سی میں جمع ہی نہیں کرائے گئے ۔
عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر اور بی ایم سی سے مانگ کی ہے کہ چیٹر بلڈر اور اس کے تحت جاری کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے کیوں کہ اس پر دھوکہ دہی کے ٣٢ معاملے درج ہیں ۔یہ وہ بلڈر ہے جو رہائش پذیر افراد کو سبز باغ دکھاتا ہے اور بعد میں ان کے ساتھ چیٹنگ کرتا ہے ۔پٹھان نے کہا کہ اس نے ذاتی طور پر  ١٨  پروجیکٹ بنائے لیکن ایک کو بھی او- سی نہیں ہے کیوں کہ اس نے قواعد و ضوابط طاق پر رکھ دیاہے ۔
بی ایم سی کی جانب سے اس طرح کی کارروائی کے بعد چیٹر بلڈر نے حال ہی میں بابا بنگالی گینگ کے رابطہ میں آیا تھا اسے ایسا لگ رہا تھا کہ اس کے ذریعہ کئے گئے غیر قانونی کام پر بنگالی بابا گینگ کا سرغنہ اس کے سیاہ کارناموں پر اپنا چمتکار دکھاتے ہوئے اسے بچا لے گا ،لیکن بی ایم سی کے سامنے ایک نہ چلی ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.