زینت نے نہیں رکھی شوہر کی امان ،ریپ کیس درج کرانے کے بعد ملزم سرفراز محمّد کو ٢٨ مارچ تک پولیس حراست میں بھیجا گیا
زینت نے نہیں رکھی شوہر کی امان
شاہد انصاری
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان نے سرفراز محمّد نام کے جس شخص کے خلاف جو ہو پولیس تھانہ میں ریپ کیس درج کرایا تھا وہ اصل میں زینت امان کا شوہر نکلا- یہ بات ممبئی کی قلا کورٹ میں پیشی کے دوران سرفراز کے وکیل کشور گائیکواڈ نے کورٹ کو بتائی ہے –انہوں نے کہا زینت امان اور سرفراز نے ٢٠١٦ میں شادی کی ہے اسکے لئے انہوں نے کورٹ میں نکاح نامہ کی کاپی اور اس ویزہ کی کاپی دکھائی جسمیں پچھلے سال زینت امان سرفراز کے ساتھ عمرہ کرنے گی تھیں اور سرفراز کا نام بطور شو ہر ویزہ میں لکھایا تھا- انہوں ن کہا یہ ایک کاروباری جھگڑا ہے جسے دوسری شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے- ریپ کیس کے پیچھے کا مقصد ہے کی اصل بات سے پولیس کا دھیان بھٹکانا- کورٹ نے سرفراز محمّد کو ٢٨ مارچ تک پولیس حراست میں بھی دیا ہے-
دھیان رہی زینت امان نے سرفراز محمّد کے خلاف ریپ،دھوکہ دھڑھی کے ساتھ ساتھ مار پیٹ کامعاملہ درج کرایا تھا جسکی جانچ ممبئی کرائم برانچ کر رہی ہے-