صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پوٹے نے لی تھی پیٹی ؟ اس لئے موج کر رہی تھی ایس-بی-یو-ٹی

1,646

 

اے سی پی منگیش پوٹے

شاہد انصاری

ممبئی : پکھموڈیا اسٹریٹ میں حسینی منزل حادثے میں گرفتار کئے گئے ایس-بی-یو-ٹی کے منیجر شعیب ہاشم کی ضمانت کی عرضی ممبئی سیشن سےخارج ہو گئی ہے – اس حادثے کی طویل مدّت کے بعد بھی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے پیچھے پوٹے کے ذریعہ پیٹی لئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد  نیچے سے لیکر اوپر تک سینیر افسر  ناراض ہیں اور وہ پوٹے کے ذریعہ لئے جانے والی اس پٹیی کو لیکر جم کر چرچا کر رہے ہیں – جانکاری میں پتا چلا ہے کہ ایس-بی-یو-ٹی کے خلاف کرراوئی نا کرنے کے لئے اور انھیں موج کرنے کے لئے پوٹے نے ٢٠ پیٹی کا نذرانہ لیا تھا – یہی وجہ تھی کہ معاملہ درج ہونے کے بعد بھی ملزم کو اور ایس-بی-یو-ٹی  کوکبھی پولیس تھانہ کا رخ ہی نہیں کرنا پڑا کیوںکہ معامل سے جڈی ہر بات وہ پوٹے کی ہی کیبن میں کرتے تھے –

حیران کردینے والی ایک اور بات سامنےآئی ہے کہ  ایس-بی-یو-ٹی کے جس ملزم شیب ہاشم جسے حال میں گرفتار کیا گیا ہے اصل میں اسکی گرفتاری ٢٢ دسمبر ٢٠١٧ کو ہی ہونے والی تھی اسے گرفتار کرنے کے لئے اسے پولیس نے حراست میں بھی لیا تھا لیکن پوٹے نے منع کر دیا تھا اور اسکے بعد اس کیس کی جانچ کرنے والے افسر سے کیس واپس لے لیا گیا تھا  تاکہ ایس-بی-یو-ٹی موج کر سکے – حادثہ کے  بعد سے ایس-بی-یو-ٹی انتظامیہ بےفکر ہو گئے تھے اور انہوں نے گرفتاری سے پہلے ضمانت کی عرضی تک نہیں دی تھی لیکن جیسے ہی کورٹ کا ڈنڈا پولیس کو پڑا تو انھیں گرفتار کرنے پر مجبور ہونا پڑا –اس گرفتاری کے بعد سے ہی پوٹے نے بیماری کا بہانہ کر کے چھٹی پر چلے گئے لیکن خبر میڈیا میں آنے کے بعد وہ واپس آگنے – ہم نے معاملے کو لیکر ان سےبات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا –

Leave A Reply

Your email address will not be published.