توازن بگڑ جانے سے کم عمر ڈرائیور نے ۴ کو ٹکرماری
علامتی تصویر
اورنگ آباد:(جمیل شیخ) کم عمر ڈرائیور کا اسٹیرنگ پر توازن بگڑجانے کے بعد اس نے چار لوگوں کو ٹکر دے ماری یہ واقعہ اتوار کو صوبہ داری گیسٹ ہاؤس علاقہ میں پیش آیا تھا لیکن اب تک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ا سکے خلاف کیس درج کرلیاگیا ہے۔ پریا دامودھر جادھو اور چھایا پاٹل دونوں طالبہ اپنی اسکوٹی پر سوار قلعہ ارک سے ٹی وی سینٹر کی جانب جارہی تھی اسی اثناء ایک تیز رفتار کار نے ان کی اسکوٹی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کم عمر ڈر ائیور کا اسٹیرنگ سے توازن بگڑ گیا اور اسکوٹی کو ٹکر ماردی۔ اس کے بعد یہ کار قریب کھڑے پھل فروش کے ٹھیلے سے ٹکرماردی اس کے بعد یہ کار قریب کھڑے پھل فروش کے ٹھیلے سے ٹکرائی جس کی وجہ سے ایک گاہک زخمی ہوگیا ۔
کسی طرح بچنے کی کوشش میں کار راستے کی ریلنگ سے ٹکرائی گئی اس حادثے میں پریا جادھو چھایا پاٹل پھل فروش شانتی لال اور گاہک پونم چندر پینم بھورے زخمی ہوگئے حادثے کے بعد کم عمر ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا لوگو ں نے زخمیوں کودواخانہ پہنچایا بیگم پورہ پولس اسٹیشن نے کار ضبط کرلی حیرت اس بات کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں سے ایک بھی کارڈرائیور کے خلاف شکایت درج کرانے سامنے نہیں آرہا ہے۔ جانچ آفیسر کے مطابق زخمیوں کو فون کرکے شکایت درج کروانے بلایا بھی گیا لیکن حادثے کو تین دن گذرجانے کے بعد بھی کوئی نہیں آیا ہے۔ لہذاب زخمیوں کو نوٹس دے کر اپنا جواب درج کروانے کے لئے طلب کیا جارہا ہے۔