صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یوتھ کانگریس ورکرس نے حکومت کی علامتی چتا جلائی

1,256

ناندیڑ:(منتجب الدین) مہاراشٹر میں شیو سینا ۔ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں پچھلے چار سالوں کے دوران ۱۶ ہزار سے زائد کسانوں نے خود کشی کرلی ۔ کسان مخالف حکومت کی پالیسیوں سے کسانوں میں سخت ناراضگی ہے ۔ ریاست کی حکومت نے کسانوں کو راحت پہنچانے کا کوئی کام انجام نہیں دیا ۔ قرض معافی کے نام پر اُن کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ۔ آج یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تامبے کی نگرانی میں ناندیڑ شہر سے قریب بھوکر پھاٹہ روڈ پر ایک احتجاج منعقد کیا گیا تھا ۔ یوتھ کانگریس کے ورکرس نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت کی علامتی چتا تیار کرکے اُسے نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر ریاستی صدر ستیہ جیت تامبے نے کہا کہ عیسیٰ پور ڈیم کا پانی دوسری طرف لے جانے کا منصوبہ حکومت بنارہی ہے‘ کسان قرض سے پریشان حال ہے‘کسانوں کو آبپاشی کے لئے پانی تک میسر کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے۔ پچھلے دنوں ناندیڑ میں ایک کسان نے خود کی چتا بناکر لکڑیوں پر لیٹ کر آگ لگا کر خودکش کرلی تھی۔ آج یوتھ کانگریس کے ورکرس نے ریاستی حکومت کی علامتی چتا بنا کر اُسے نذر آتش کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ناندیڑ انچارج کرن سسانے ‘ ریاستی سکریٹری اتول واگھ‘ ضلع صدر پپو کونڈیکر‘ ناندیڑ شہر صدر جنوب حلقہ عبدالغفار‘ شمال حلقہ ستیہ جیت بھوسلے سمیت تمام تعلقہ کے تعلقہ صدر اور یوتھ کانگریس کے عہدیداران سمیت ورکرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.