صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انڈیا میں الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز جہاں کروڑپتی امیدوار ووٹ کے لیے پیسے کے علاوہ سونا اور چاندی بھی استعمال کرتے رہے

157,391

انڈیا کی 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ملک کی 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں صرف جنوب کی تمل ناڈو ہی ایک بڑی ریاست ہے جہاں تمام 39 حلقوں میں اسی مرحلے میں پولنگ مکمل ہو جائے گی۔انڈین پارلیمنٹ کے 102 حلقوں کے لیے 1625 سے زیادہ امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں 135 خواتین امیدوار ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کے اس مرحلے میں اروناچل پردیش اور سکم کے اسمبلی انتخابات کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے اس پہلے مرحلے میں آسام کی پانچ، بہار کی چار نشستوں پر، مدھیہ پردیش کی چھ، مہاراشٹر کی پانچ، راجستھان کی 12، بنگال کی تین اور اتر پردیش ریاست کی آٹھ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اتر پردیش میں انڈیا کی پارلیمنٹ کی 80 سیٹیں ہیں۔ ان ریاستوں کے علاوہ، شمال مشرق کی چھوٹی ریاستوں کی نشستوں، انڈمان نکوبار جزائر، لکش دیپ اور جموں کشمیر کے ایک حلقے کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کی 543 نشستوں کے لیے انتخابات سات مرحلوں میں پورے کیے جائیں گے اور ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہو گا۔ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ایک ساتھ چار جون کو ہو گی۔یہ انتخابات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم کون ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.