صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی اردو نیوز کے صحافی کو تنخواھ نہ ملنے پر اس خود کشی کی کوشش کی

37,721

ممبئی: ممبئی اردو نیوز میں کام کرنے والے ایک صحافی نے اورنگ آباد میں خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد اس کی طبیعت بہت زیادہ قریب ہوگئی تھی اُنہیں ہاسپٹل میں بھرتی کیا گیا لیکِن اب اُنکی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے۔متاثرہ صحافی کے والد بھی اسی اخبار میں تھے انکے انتقال کے بعد متاثرہ رپورٹر اسی اخبار کے ڈیجیٹل سیکشن میں کام کرتا تھا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس اخبار کا مالک، جو تنخواہ کے لیے لوگوں کو خون کے آنسو رلاتا ہے۔ اسے کافی عرصے سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ جس کے بعد اس نے خودکشی کے لیے گھر میں موجود فینائل پی لی۔ متاثرہ نے بتایا کہ بیگم پورہ پولیس نے اس سلسلے میں اس کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے لیکن ابھی تک مبینہ ملزم اخبار کے مالک کے خلاف مقدمہ نہیں درج کیا گیا۔بامبے لیکس سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ نے کہا کہ امتیاز منظور نے میری زندگی برباد کر دی، میرا کیرئیر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، میں نے کئی سال کام کیا لیکن جب تنخواہ کی بات آئی تو وہ مجھے ہراساں کرتا رہا جب میں نے دیکھا کہ اب میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے تب میں نے یہ قدم اٹھایا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبئی اردو نیوز کے مالک امتیاز منظور ہیں، جو اردو اخبار ممبئی اردو نیوز شائع کرتے ہیں، لیکن یہاں کے ملازمین کو تنخواہ کے سلسلے میں طویل عرصے تک جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

جبکہ ایسے کئی ملازمین جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان میں رحمان صدیقی جیسے سینئر صحافی بھی شامل ہیں وہ سیلری کی امید میں دنیا سے چلے گئے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک زمانے میں اردو اخبارات کی بنیاد پر ممبئی میں غنڈہ گردی میں ملوث امتیاز اور خالد اور ان کے اپنے خاندان کی قمر النساء سعید عرف چچی، چوتھی پاس اور سعید احمد نے کافی افراتفری مچادی تھی اُنہوں میں جبراً گھر قبضہ کرنا دکان مکان جبراً قبضہ کر لینے کا کام کرتے تھے ممبئی کے اس وقت کے پولیس کمشنر راکیش ماریا سے تعلقات ہونے کے وجہ سے ان لوگوں نے جم کر وصولی کی اور دلالی بھی کے۔لیکن وقت ایسا آیا کہ اب کئی مہینوں سے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔لیکن اب ملائی کھانے کے چکر میں اس خاندان کے درمیان تعلقات میں خراب ہو چکے ہیں امتیاز اور خالد کے درمیان بھی دراڑ پیدا ہو چکی ہے، جب کہ چچی چوتھی پاس سے پہلے ہی دراڑ پیدا ہو چکی ہے، وہ یہاں اور وہاں بھیک مانگتی نظر آتی ہے۔ ان سب کے بعد اب امتیاز اور خالد کے بیچ میں بھی ان بن ہے جسکی وجہ سے خالد اپنی چچی کے اخبار میں ایڈیٹر کے عہدے کے لیے درخواست دے رہا ہے تاکہ اس عہدے کی آڑ میں جھول کے کاروبار کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.