صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضعیف الا عتقادی کے سبب جوڑے کا قتل ،دو گرفتار

1,305

پونے : پولس نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مہاراشٹر کے پونے ضلع کے ایک گائوں میں ایک خاتون اور اس کے خاوند کا مبینہ طور سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔ قتل کا سبب ضعیف الاعتقادی بتایا گیاہے۔لوگوں کو اس کےجادو گرنی ہونے کا شک تھا ۔ پولس نے بتایاکہ یہ معاملہ جمعرات کو یہاں سے پچاس کلو میٹر دور اوندھے گائوں میں ہوا ۔متاثر کی شناخت لیلا بائی مُکانے (۴۷ ) اور اس کے شوہر نواسو مُکانے (۵۵ ) کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کھیڑ پولس نے دو افراد گرفتار کیا ہے ۔ان کی شناخت جَیتو بورکر اور ببن مُکانے کے طور پر کی گئی ہے ۔پولس اہلکار کے مطابق مقتولہ نیم حکیم تھی لیکن گائوں کے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ کالا جادو کا تجربہ کرتی تھی ۔کھیڑ پولس اسٹیشن کے ایک سینئر اہلکار نےبتایا کہ کچھ دن قبل بورکر کی بیٹی کے پیٹ میں تکلیف ہوئی تھی ۔بورکر کو شک تھا کہ یہ لیلا بائی کے کالے جادو کا اثر ہے ۔ اہلکار نے بتایاکہ جمعرات کو دونوں ملزم مُکانے کے گھر میں گھسے اور لاٹھی نیز تیز دھار ہتھیار سے لیلا بائی پر حملہ کردیا ۔انہوں نے بتایا کہ جب اس کا شوہر اسے بچانے کیلئے آگے آیا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر اس کو بھی قتل کردیا گیا۔پولس کے مطابق پڑوسیوں نے دونوں کے ہاتھ خون سے لت پت دیکھ کر پولس کو خبر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.