صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسمارٹ سٹی بس کا استقبال شہر کے کھنڈر بس اسٹاپ پر!

 شہر میں برسوں پرانے بس اسٹاپ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ کئی کھنڈر میں تبدیل ، تجدید تو دور مرمت کرنے کی بھی کارپوریشن کو فرصت نہیں

1,362

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) سٹی بس سروس شروع ہونے میں ابھی تھوڑا ہی وقت بچا ہے۔ لیکن بس اسٹاپ کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے شہر میں برسوں پرانے بس اسٹاپ کی حالت انتہائی ناگفتہ با ہے اور کئی اسٹاپ کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں بس اسٹاپ کی تجدید تو دور مرمت کرنے کی بھی فرصت نہ ہونے سے مسافر اسمارٹ سٹی کی بس کا استقبال کھنڈر نما بس اسٹاپ پر ہی کریںگے شہر کے مختلف روٹ پر سٹی بس اسٹاپ ہیں تاہم سٹی بس سروس کے بند ہوجانے کے بعد سے ویران پڑے ہیں۔ متعدد سٹی بس اسٹاپ بے گھروں کا آشیانہ بنیں گے اور کئی اسٹاپ چائے خانوں میں بدل گئے ہیں اور جتنے بچے ہوئے ہیں لاوارث حالت میں نظر آتے ہیں۔ شہر بس سروس کے لئے منعقدہ میٹنگوں میں سب سے پہلے مرحلے میں بس اسٹاپ کی تجدید نو جہاں نئے اسٹاپ کی ضرورت ہے وہاں نئے بس اسٹاپ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن میونسپل انتظامیہ نے ابھی تک اس سمت میں قدم نہیں بڑھایا۔ بس اسٹاپ کی مرمت ضروری ہونے کے باوجود میونسپل انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔

 

اسمارٹ سٹی بس کے آغاز میں محض ۱۰ دن باقی ہیں۔ لیکن ایک بھی بس اسٹاپ کی مرمت نہیں کی گئی نہ اس کے گردوپیش کی صفائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کھنڈر بنے لاوارو حالت میںپڑے بس اسٹاپ اسمارٹ سٹی بس کے مسافروں کا استقبال کریں گے؟ بس اسٹاپ کی پوری ذمہ داری میونسپل کارپوریشن پر ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کودشواری در پیش ہونے پر ایس ٹی کارپویشن نے مدد مانگنے پر متعلقہ محکمہ کی طرف سے مدد کرنے کا یقین دلایا ہے لیکن میونسپل انتظامیہ نے ایس ٹی کارپوریشن سے بھی اب تک مدد کی درخواست نہیں کی۔ شہریان میں یہ چرچے عام ہیں کہ میونسپل کارپوریشن نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس کے لئے وہ تعریف کے مستحق بن سکے۔ اس کے برعکس بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی خصوصاً آبرسانی اور اچھی سڑکیں نہ تعمیر کرنے پر میونسپل انتظامیہ اور عوامی عہدیداران شہریان کے غصہ وغضب کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ شہریان کا کہنا ہے کہ عہدیدارمیونسپل کارپوریشن میں راج کررہے ہیں عوامی عہدوں اور نمائندوں کی میعاد ختم ہونے میں سوا سال کا عرصہ باقی ہے اور اچھے کام کرنے کے لئے یہ عرصہ اچھا موقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.