صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اقراء اسکول میں روبیلا ویکسین کی مہم  

1,301

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں واقع اقراء اسکول میں پہلی تا ساتویں جماعت کے ۱۸۰۰ طلباء طالبات کو گورو اور روبیلا انجکشن دینے کا آغاز۹ بجے سے کیا گیا اس وقت ملک گیر سطح پر یہ انجکشن دینے کی مہم جاری ہے جو ۹ ماہ تا ۱۵ سال کے بچوں کو دئے جارہے ہیں جس کا مقصد مستقبل میں ہونے والی بیماریوں سے بچوں کی حفاظت ہوسکے اس مہم میںWHOمیونسپل کارپوریشن شعبہ صحت شامل ہیں جو عوامی بیداری کرکے انجکشن لگانے کی مہم چلارہے ہیں ۔ انتظامیہ کی اطلاع کے مطابق اس مہم میں اچھی خاصی کامیابی مل رہی ہیں اور سرپرست اس مہم کی کامیابی میں ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں ۔ اس علاقہ کی کارپوریٹر نرگس سلیم نے مہم  کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کیا ہے اس کے علاوہ اسکول انتظامیہ پوری طرح سے تعاون کررہا ہے ۔ حکومت کی پوری ٹیم نے اس مہم کو کامیاب بنایا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.