صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اسکیٹنگ کلب ٹیم کے کھلاڑی وشاکھاپٹنم کے لئے روانہ ہوئے

26ویں قومی رولر اسپورٹس ٹورنامنٹ کیلئےآندھرا پردیش میں اتر پردیش اسکیٹنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے

1,372

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے اسکیٹنگ کلب کی ٹیم میں شامل کھلاڑی آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں18؍دسمبر سے شروع ہو رہے26ویں قومی رولر اسپورٹس ٹورنامنٹ میں اتر پردیش اسکیٹنگ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
ان کھلاڑیوں کو اسکیٹنگ کلب میں منعقدہ پروگرام کے دوران مہمانِ خصوصی علی گڑھ کے میئر محمد فرقان ، جمنیزیم کلب کے صدر پروفیسر مظہر عباس ، ڈاکٹر اعظم میر ، پروفیسر ایس معید احمد ، سنیل سنگھ چتوڑ اور اسکیٹنگ کوچ و ٹیم مینیجر علی اکبر کی موجودگی میں سرفراز کیا گیا ۔
اے ایم یو اسکیٹنگ کلب سے قومی ٹورنامنٹ کے لئے منتخب کئے جانے والے کھلاڑیوں کے سب جونیئر زمرے میں محمد ریّان ، ایم صوبان میر خاں ، ایس جی مصباح احمد ، محمد بازان ، سید یوسف نوید اور سید یوسف رضوی ۔ جونیئر زمرے میں ساجد احمد ، صادق الیاس ، صبور ساجد ، محمد حذیفہ ، محمد زوہان شیرانی ، شاہ زیب خان اور مصطفےٰ احمد ۔

سینئر زمرے میں احمد کمال بیگ ، عمر عارف ، محمد اریب ، اشہب احمد ، تارخ محسن ، نعیم الرحمن ، سنتوش جی ایم ، وسیم رحمن ، آفتاب عالم اور امان اللہ فاروقی شامل ہیں ۔ قومی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے ان کھلاڑیوں کا انتخاب حال ہی میں نوئیڈا میں منعقدہ اتر پردیش رولر اسکیٹنگ ہاکی چیمپین شپ میں ان کے بہترین مظاہرہ پر کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.