صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راہل گاندھی کرناٹک میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

49,044

بنگلور: کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی 9 اپریل کو کولار میں ‘جئے بھارت ریلی’ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کریں گے۔

یہ اطلاع کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیرِ اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز دی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، راہل گاندھی 9 اپریل کو کولار میں ہوں گے اور ‘جئے بھارت ریلی’ سے خطاب کرکے ریاست میں ہونے والی انتخابی مہم کا آغاز بھی کریں گے۔

راہل گاندھی پہلے 5 اپریل کو ریلی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن کسی کام کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ سدارمیا ‘جے بھارت ریلی’ کی تیاریوں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے ہیں۔

لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل ہونے کے بعد راہل گاندھی کی یہ پہلی ریلی ہوگی۔ اسے سورت کی ضلعی عدالت نے قصوروار ٹھہرایا تھا اور 2019 میں کولار میں ایک انتخابی ریلی میں کیے گئے ان کے ‘مودی ‘ کے خلاف تبصرے پر ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.