پی ٹی معلم پر چار طلبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
پونے : مہاراشٹر ککے پونے میں واقع انٹر نیشنل اسکول کے چار طلبہ نے اپنے پی ٹی کے معلم پر جنسی ہراسانی کے الزام لگائے ہیں ۔الزام لگنے کے بعد پولس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔متاثر طلبہ نے پولس کو بتایا کہ ٹیچر نے اپنے گھر پر اور کئی بار ان کے گھروں پر ان کے ساتھ یہ ذلیل حرکت کی۔سبھی بچوں کی عمر پندرہ سال ہے ۔اس معاملے میں تفتیش کررہے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر کرن لونڈھے نے بتایا ’ٹیچر نے مفت میں ٹریننگ دینے کی پیشکش کی تھی ،اس کے بعد سبھی بچوں کے والدین نے نجی طور پر ٹریننگ کیلئے رکھا تھا۔ملزم جب بھی انہیں تنہا پاتا ،انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا‘۔ان سب سے پریشان طلبہ نے ایک دوسرے سے اپنے ذاتی تجربات بیان کئے اور معلم کو سزا دلوانے کا فیصلہ لیا۔لونڈھے نے کہا ’ان لڑکوں میں سے ایک نےے ان کے ساتھ ہو رہے جنسی زیادتی کی جانکاری والدین کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ کیسے پی ٹی ٹیچر نے ان کے ساتھ ذلیل حرکت کی اور مسلح فورس میں داخلہ کیلئے میڈیکل جانچ کیلئےے تیار کرنے کے نام پر اسے غلط طریقہ سے چھوا ۔اس کے بعد اس کے والدین نے دیگر لڑکوں کے والدین سے رابطہ کیا ‘۔ پولس اہلکار نے بتایا ’ان لڑکوں میں سے ایک کی شکایت درج کرانے کے بعد ہم نے پوسکو کے آرٹیکل ۸،۱۰، اور ۱۲ کے تحت معلم کو گرفتار کرلیا ‘۔لونڈھے نےے بتایا ’لڑکوں نےے ہمیں بتایا کہ جب انہوں نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کی تو ملزم انہیں اسکول سے نکالنے اور انہیں اجتماعی طور پر شرمندہ کرنے کی دھمکی دی ‘۔ملزم معلم کو پولس نے خصوصی عدالت کے سامنے پیش کرکے ریمانڈ پر لے لیا۔