صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

داوری سماج کی بچی کی شادی جمعیتہ سولا پور نے کروائی

    یہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام نے تعلیم دی ہے کہ جو بھی پریشان حال ہیں ان کی بلا لحاظ محض انسانیت کی بنیاد پر مدد کی جائے

1,229
 
سولا پور: دھولیہ ہجومی تشدد میں مارے گئےداوری سماج نے غم کو بھلا کر اپنی لڑکی کی شادی کرائی جمعیۃ علماء ضلع شو لا پور نے شادی کے اخراجات کی ذمہ داری لی۔ چند ماہ قبل ضلع دھولیہ کے سا کری تعلقہ میںضلع شو لاپور کے منگل ویڑا ،رائن پاڑہ سے تعلق رکھنے والے پانچ خانہ بدوش جو داوری سماج سے تعلق رکھتے تھے جن کا پیشہ ڈمرو بجا کر بھیک مانگنا تھا اور اسی پر ان کا گذر بسر ہو تا تھا ،بچہ چوری کے الزام میں بے قابو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا ۔اس موقع پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے ان تمام مہلوکین کے ورثاء کے درمیان مالی امداد تقسیم کی تھی اور ان کے بچوں کو تعلیم دلانے ،بچیوں کی شادی کرانے کے اخراجات کی ذمہ داری کا اعلان کیا تھا ۔اعلان کے مطابق آج یہاں رائن پاڑہ میں جمعیۃ علماء نے ان مہلو کین میں سےایک بچی کی اجتماعی شادی کے تمام اخراجات کی ذمہ داری لی ۔
اس موقعہ پر منگل ویڑہ کے پولیس انسپکٹر پر بھاکر مورے نے جمعیۃ علماء کی جا نب سے انسانیت کی بنیاد پر کئے گئے اس کام کی تعریف کرتے ہوئےمحکمہ پولیس کی جا نب سے جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی ۔ داوری سماج کے صو بائی صدر مچھندر بھونسلے ویگر نے بھی جمعیۃ علماء کی جا نب سے ان مہلوکین کی بچیوں کی شادی کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا اور کہا کہ اس جیسے سماجی کا موں سےقو می یکجہتی آپسی میل ملاپ اور بھائی چارگی میں اضافہ ہوگا ۔ اس تقریب کے انعقاد میں جمعیۃ علماء منگل ویڑہ کے صدر حافظ ریاض ،جنرل سکریٹری حاجی سلیم ،رمیض راجہ ملا سکریٹری و دیگر پیش پیش رہے۔
مولانا محمد ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃ علما ءضلع صدر نے کہا کہ ان بچیوں کی شادی کے لئے جو خدمت جمعیۃ علماءنے انجام دی ہے یہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام نے تعلیم دی ہے کہ جو بھی لوگ پریشان حال ہیں ان کی بلا لحاظ مذہب و ملت محض انسانیت کی بنیاد پر مدد کی جائے اس موقع پر انہوں نے دولھا اور دلہن کو مبارکبادی پیش کی ۔اس تقریب میں جمعیۃ علما شولا پور کے ذمہ داروں میں سے مولانا محمد ابراہیم قاسمی ،حاجی عبد القیوم جمعدار ،حسیب نداف ،یونس ڈونگائونکر ،حافظ عبد الحمید چانگا ،محمد رفیق انعامدار ،حافظ ریحان و دیگر شریک تھے۔ شولا پور کے ذمہ داروں میں سے مولانا محمد ابراہیم قاسمی ،حاجی عبد القیوم جمعدار ،حسیب نداف ،یونس ڈونگائونکر ،حافظ عبد الحمید چانگا ،محمد رفیق انعامدار ،حافظ ریحان و دیگر شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.