صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہم آہنگی کا سفر کے عنوان سے حج ہاؤس میں پروگرام

74,427

آل رسول شہاب تھنگل اور کیرالا کے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کی شرکت

ممبئی :انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) مہاراشٹر اسٹیٹ کمیٹی کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے "ہم آہنگی کا سفر ہندوستان” کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 19 نومبر 2022 کو دوپہر 2.30 بجے حج ہاؤس ، ممبئی میں منعقد ہوگی۔

پولیٹیکل ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین اور آئی یو ایم ایل کے کیرالہ کےریاستی صدر آل رسول سید صادق علی شہاب تھنگل نے کیرالہ، بنگلور اور چنئی شہروں کے تمام اضلاع میں منعقدہ اپنے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پروگرام کی صدارت کی جس میں مختلف مذاہب اور برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کل حج ہاؤس میں دوپہر ڈھائی بجے منعقدہندوستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اس تقریب میں آئی یو ایم ایل کے 4 ممبران پارلیمنٹ اور 15 ایم ایل اے شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.